?️
غزہ میں جنگ بندی کا معاہدہ، کیا اسرائیل اپنے فوجی واپس بلائے گا؟
غزہ میں دو سالہ تباہ کن جنگ اور اسرائیلی زمینی کارروائیوں کے بعد ہونے والے جنگ بندی معاہدے کا سب سے اہم اور حساس پہلو یہ ہے کہ آیا اسرائیلی فوج واقعی غزہ سے واپس نکلے گی یا نہیں؟
جمعرات کو غزہ میں فائر بندی کے تاریخی معاہدے کے اعلان کے بعد یہ سوال شدت سے سامنے آیا ہے کہ اسرائیلی فوج کا انخلا کس طرح اور کب مکمل ہوگا۔ معاہدے میں اس بات کا ذکر تو ہے کہ اسرائیلی افواج مرحلہ وار طور پر واپس جائیں گی، لیکن اس کے لیے کوئی واضح وقت یا مدت طے نہیں کی گئی۔
غزہ میں جنگ بندی کے اس معاہدے پر مذاکرات شرم الشیخ میں مصر، ترکی اور قطر کی میانجیگری سے ہوئے۔ یہ مذاکرات امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پیش کردہ 20 نکاتی امن منصوبے کی بنیاد پر کیے گئے تھے۔
ذرائع کے مطابق طے پایا ہے کہ معاہدے پر دستخط کے 24 گھنٹے بعد اسرائیلی فوج جنوبی غزہ کے خان یونس سے لے کر شمالی علاقے بیت لاحیا تک کے علاقوں جنہیں پیلا زون (Yellow Line)” کہا جاتا ہے سے پہلے مرحلے میں پیچھے ہٹے گی۔
بین الاقوامی تعلقات کے ماہر پروفیسر ایمن یوسف (امریکی یونیورسٹی، جنین) نے عرب چینل الحدث سے گفتگو میں کہا کہ,اسرائیل کا انخلا مکمل نہیں بلکہ تدریجی ہوگا، اور یہ کئی میدانی عوامل پر منحصر ہے، جن میں سب سے اہم اسرائیلی قیدیوں کی رہائی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل غزہ کے جنوبی سرحدی محور صلاح الدین (فلاڈیلفیا کوریڈور) پر اپنی موجودگی برقرار رکھے گا اور ممکنہ طور پر 3 سے 4 کلومیٹر تک مشرقی اور شمالی علاقوں میں فوجی قبضہ قائم رکھے گا۔
تجزیہ کاروں کے مطابق اسرائیل ایک دم سے مکمل انخلا نہیں کرے گا کیونکہ یہ اقدام اس کی فوجی ناکامی کے اعتراف کے مترادف ہوگا۔ اس لیے تدریجی انخلا کا مطلب زیادہ تر سیاسی اور نفسیاتی تاثر دینا ہے تاکہ اسرائیلی عوام کو یہ باور کرایا جا سکے کہ ان کی فوج اب بھی غزہ پر کسی حد تک کنٹرول رکھتی ہے۔
اگرچہ جنگ بندی کا معاہدہ ایک بڑی پیش رفت ہے، لیکن اسرائیلی انخلا کی نوعیت اور مدت ابھی بھی غیر واضح ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ اصل امتحان اسی بات کا ہے کہ آیا اسرائیل واقعی اپنی افواج کو مکمل طور پر واپس بلاتا ہے یا مرحلہ وار موجودگی” کے ذریعے غزہ پر دباؤ برقرار رکھنے کی پالیسی جاری رکھتا ہے۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
دیگر ملکوں کے برعکس پاکستان کی معیشت فروغ پارہی ہے
?️ 13 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں)جمعہ کو وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت کور
نومبر
کاروباری طبقے کی اکثریت کا ملک کی سمت کے بارے میں اظہار تشویش
?️ 17 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) کاروباری طبقے کی اکثریت نے ملک کی سمت
فروری
صیہونیوں کے ہاتھوں الجزیرہ کی رپورٹر شہید
?️ 14 مئی 2022سچ خبریں:الجزیرہ کی رپورٹر کو جنین پر صیہونی عسکریت پسندوں کے حملے
مئی
جسٹس مظاہر نقوی کی سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی روکنے کی درخواست مسترد
?️ 9 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ آف پاکستان نے جسٹس مظاہر نقوی
جنوری
کراچی ناقابل رہائش ہے تو ہزاروں لوگ کراچی کیوں آرہے ہیں۔ شرجیل میمن
?️ 23 جون 2025کراچی (سچ خبریں) وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ
جون
امریکی مشیر کی موجودگی عراق میں اس کی فوجی موجودگی سے زیادہ خطرناک
?️ 25 دسمبر 2021سچ خبریں: جیسے جیسے عراق سے امریکی فوجیوں کے انخلاء کا وقت قریب
دسمبر
پہلا میری کرسمس میسج 100,000 یورو سے زیادہ میں فروخت ہوا
?️ 23 دسمبر 2021سچ خبریں: خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق میری کرسمس کے عنوان
دسمبر
اپوزیشن شاکڈ ہے کہ ان کے ساتھ ہوا کیا ہے:عمران خان
?️ 3 اپریل 2022اسلام آباد (سچ خبریں)وزیر اعظم عمران خان نے اسلام آباد میں پارٹی رہنماؤں سے
اپریل