?️
غزہ میں اسرائیلی فوج کی ناکامی کا اعتراف
اسرائیلی فوج نے سات روز گزرنے کے باوجود اعتراف کیا ہے کہ وہ آپریشن کے باوجود بھی حماس کو شکست دینے میں ناکام رہی ہے۔
اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق، غزہ میں زمینی اور فضائی حملوں کی شدت کے باوجود فوجی حکام تسلیم کر رہے ہیں کہ وہ حماس کی مزاحمتی قوت کو توڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔ فوج کا مقصد یہ ہے کہ کسی قسم کی رعایت دیے بغیر حماس پر دباؤ ڈال کر اسرا کی رہائی یقینی بنائی جائے، تاہم اب تک اس حکمتِ عملی میں کامیابی حاصل نہیں ہوئی۔
رپورٹ کے مطابق، 70 ہزار صہیونی فوجی غزہ میں کارروائیوں میں مصروف ہیں اور فضائی، زمینی و بحری حملوں کے ذریعے رہائشی عمارتوں اور بنیادی ڈھانچے کو تباہ کر رہے ہیں۔ ان حملوں کے نتیجے میں اب تک تقریباً 5 لاکھ 50 ہزار شہری بے گھر ہو چکے ہیں۔
اسرائیلی چیف آف اسٹاف ایال زمیر نے بھی سیاسی قیادت کو آگاہ کیا ہے کہ حماس، حتیٰ کہ غزہ پر مکمل قبضے کے بعد بھی، فوجی یا سیاسی طور پر شکست نہیں کھائے گی۔ ان کے بقول غزہ پر مکمل قبضہ کرنے میں کم از کم چھ ماہ لگیں گے جبکہ مکمل صفائی اس سے بھی زیادہ وقت لے سکتی ہے۔
یہ اعترافات ایسے وقت سامنے آئے ہیں جب وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی ہدایت پر غزہ میں آپریشن مزید وسعت اختیار کر چکا ہے اور قیدیوں کی جانوں کو خطرات کے باوجود رہائشی عمارتوں کو بڑی تعداد میں مسمار کیا جا رہا ہے۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
یوکرین، فوج میں نوجوانوں کی بھرتی میں ناکام
?️ 26 مئی 2025سچ خبریں: وال اسٹریٹ جرنل کی ایک رپورٹ کے مطابق، اوکرین کے
مئی
’بھارت میں کام کرنے کیلئے تیار ہوں، ’جس دیش میں گنگا رہتا ہے‘ میرے ڈرامے کی کاپی ہے‘
?️ 19 اپریل 2025کراچی: (سچ خبریں) معروف ڈراما و فلم لکھاری خلیل الرحمٰن قمر نے
اپریل
مقبوضہ کشمیر میں جی 20 اجلاس بلانے کی بھارتی تجویز پر پاکستان کا اظہارِ مذمت
?️ 11 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر
اپریل
سینیٹ نشست پر ضمنی انتخاب؛ رانا ثنا اللہ 250 ووٹ لے کر سینیٹر منتخب ہوگئے
?️ 9 ستمبر 2025لاہور (سچ خبریں) پی ٹی آئی رہنما اعجاز چودھری کی نااہلی کے
ستمبر
یوکرین نے سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلایا
?️ 25 ستمبر 2022سچ خبریں: یوکرین نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس
ستمبر
امریکہ شام پر سے پابندیاں فوری ہٹائے،نہ کہ معطل کرے:چین
?️ 14 فروری 2023سچ خبریں:ترکی اور شام میں آنے والے زلزلے اور ان دونوں ممالک
فروری
ایران اور سعودی عرب کی سفارتی تنصیبات کو دوبارہ کھولنے پر امریکہ کا ردعمل
?️ 6 جون 2023سچ خبریں:سعودی عرب میں سفارتی تنصیبات کو دوبارہ کھولنے کے حوالے سے
جون
اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس 776 اضافے سے 65 ہزار پر
?️ 3 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسیچنج میں آج تیزی کا رجحان ہے،
جنوری