?️
سچ خبریں:صہیونیوں کے ایک معروف تجزیہ کار نے اعتراف کیا کہ غزہ کی موجودہ جنگ اسرائیل کے لیے تاریخ کی بدترین شکست ہے۔
صہیونی اخبار ہاریٹز کی رپورٹ کے مطابق معروف صیہونی تجزیہ کار آلوف بن نے غزہ کی حالیہ جنگ میں مزاحمتی تحریک کی طاقت اور تل ابیب کی شکست کا اعتراف کیا ہے، انہوں نے کہا کہ غزہ میں موجودہ جنگ اسرائیل کی تاریخ کی بدترین شکست ہے، رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے تجزیہ کار نے مزید کہاکہ غزہ کے خلاف موجودہ جنگ میں اسرائیلی فوج کی شکست کے آثار ظاہر ہورہے ہیں لہذا نیتن یاہو کو موجودہ جنگ میں اپنی شکست کو قبول کرنا چاہئے اور اپنا عہدہ چھوڑ دینا چاہئے۔
دوسری طرف یدیؤتھ آہرونٹ اخبار کے نامہ نگار ، یوسی یہوشوع نے بھی اعتراف کیا کہ صہیونی حکومت حماس کی میزائل طاقت کے حوالے سے اپنی انٹیلی جنس ناکامی کا شکار ہوگئی ہےجبکہ تل ابیب حماس کے سینئر رہنماؤں کا قتل کرنے میں ناکام رہاہے، قابل ذکر ہے کہ غزہ کی پٹی میں رہائشی علاقوں پر صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملے لگاتار دسویں روز بھی جاری ہیں۔
دوسری طرف فلسطینی مزاحمتی گروہ اپنی پوری طاقت کے ساتھ القدس اور مسجد اقصیٰ کے دفاع میں سورڈ آف قدس کے نام سے آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں ، اور مختلف جماعتوں کی ثالثی اس آپریشن کو روکنے میں کارآمد ثابت نہیں ہوئی ہے جس کے بعد صیہونی شہریوں میں خوف وہراس کی لہڑ دوڑ گئی ہے اور وہ اسرائیل سے بھاگنے کے لیے تیار ہیں اور ائرپورٹ کھلنے کا انتظار کررہے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ نہتے فلسطینی شہریوں پر صہیونی جاحیت کے نتیجہ میں پوری دنیا میں صیہونیوں کے خلاف نفرت کی لہڑ دوڑ گئی ہیں جس میں اسلامی ممالک کے علاوہ مغربی ممالک کی قابل ذکر تعداد شامل ہیں جن کے شہری آئے دن صیہونی مظالم کے خلاف مظاہرے کر رہے ہیں اگرچہ ان ممالک کی حکومتیں ان مظاہروں کی کچلنے کے لیے بے تحاشہ طاقت کا استعمال کر رہی ہیں تاہم مظاہرے ہیں جو دن دبدن بڑھتے ہی چلے جارہے ہیں۔


مشہور خبریں۔
امریکہ کی FATF کے ایران کے خلاف غیر تعمیری اقدام کی حمایت
?️ 22 فروری 2025 سچ خبریں:امریکی وزارت خزانہ نے مالی ایکشن ٹاسک فورس (FATF) کے
فروری
لاہور ہائیکورٹ: عمران خان کی تقاریر، بیانات نشر کرنے پر پابندی کے خلاف درخواست
?️ 6 مارچ 2023لاہور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پیمرا
مارچ
آئی ایم ایف نے حکومت سے 5 اشیائے ضروریہ پر سبسڈی ختم کرنے کا مطالبہ کیا
?️ 29 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے حکومت
ستمبر
اسرائیل میں کرونا عروج پر 37 دنوں میں 10 لاکھ 800 ہزار مبتلا
?️ 7 فروری 2022سچ خبریں: کورونا وائرس کی وبا کے مقابلے میں صیہونی حکومت کی
فروری
آرامکو اپنے 50 بلین ڈالر کے حصص فروخت کرنے پر غور کر رہی ہے
?️ 4 ستمبر 2023سچ خبریں: سعودی آرامکو دسیوں ارب ڈالر کے حصص کی فروخت کے
ستمبر
امریکہ اندر سے تباہ ہو رہا ہے: ٹرمپ
?️ 25 اکتوبر 2021سچ خبریں:سابق امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ واشنگٹن کو اندر سے
اکتوبر
غزہ میں اسرائیلی قیدی کیسے رہے؟؛ صہیونی میڈیا کی زبانی
?️ 28 نومبر 2023سچ خبریں: صہیونی میڈیا نے پیر کے روز اطلاع دی ہے کہ
نومبر
غزہ جنگ میں صہیونی فوج کے چونکا دینے والے رویے
?️ 20 دسمبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کی چھاتہ بردار بٹالین کے کمانڈر کے پہلے دنوں
دسمبر