غزہ جنگ میں شہید ہونے والے صحافیوں کی تعداد میں اضافہ

غزہ

?️

سچ خبریں: غزہ جنگ میں ایک اور صحافی کی شہادت کے ساتھ ہی اس جنگ میں شہید ہونے والے صحافیوں کی تعداد 122 ہو گئی۔

فلسطینی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق مقامی ذرائع نے غزہ پر بمباری میں ایک اور صحافی کی شہادت کی خبر دی ہے۔

غزہ شہر میں فلسطینی صحافی عصام اللولو کے گھر پر بمباری کے نتیجے میں وہ اپنے خاندان کے متعدد افراد سمیت شہید ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: صحافیوں کو قتل کرنے میں پہلے نمبر پر کون سی حکومت ہے؟

اس صحافی کی شہادت سے جنگ کے آغاز سے لے کر اب تک غزہ میں میڈیا کے شہداء کی تعداد 121 ہو گئی۔

در ایں اثنا صیہونی حکومت کے توپ خانے نے آج پیر کی صبح غزہ شہر کے علاقوں کو نشانہ بنایا۔

دوسری جانب صہیونی فوج نے غزہ شہر کے صبرہ محلے میں ایمان مسجد کے قریب شہید رفیق دغمش کے خاندان کے گھر کو نشانہ بنایا جس کے دوران متعدد افراد شہید اور زخمی ہوئے۔

مزید پڑھیں: حقیقت کے قلب میں گولی

قابل ذکر ہے کہ صحافیوں کی عالمی تنظیم کا کہنا ہے کہ اب تک کسی بھی جنگ میں اتنے کم دنوں میں اتنی تعداد میں صحافی شہید نہیں ہوئے ہیں اس لیے کہ ہر جنگ میں صحافیوں اور امدادی تنظیموں کو نشانہ بنانا جنگی قوانی کی خلاف ورزی ہے لیکن صیہونی قابض حکومت کو اس کی پرواہ نہیں۔

مشہور خبریں۔

شگفتہ اعجاز کا دوسری محبت کا اعتراف، دوسری شادی پر بھی لب کشائی کردی

?️ 8 مئی 2024لاہور: (سچ خبریں) سینیئر اداکارہ شگفتہ اعجاز نے اعتراف کیا ہے کہ

11ویں قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ کیلئے اجلاس 29 اگست کو طلب

?️ 25 اگست 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) 11ویں قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ (این ایف سی)

ترک صدر کی ہسپانوی بادشاہ کے ساتھ ملاقات

?️ 13 جون 2024سچ خبریں: ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے آج ہسپانوی بادشاہ

پارلیمان عوام کی خودمختار نمائندہ اور آئینی اقدارکی نگہبان ہوتی ہے۔ صدر مملکت

?️ 30 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ کے

امریکی یونیورسٹیوں کے قلب میں فلسطینی خیمے؛ طلباء کیا چاہتے ہیں؟

?️ 16 مئی 2024سچ خبریں: امریکی طلباء کے خلاف یونیورسٹی کے اہلکاروں اور فوج کے

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا دورۂ امریکا، اہم ملاقاتیں متوقع

?️ 2 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ تقریباً

فافن کا ابتدائی حلقہ بندیوں پر اعتراض

?️ 1 اکتوبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے الیکشن کمیشن

فارماسیوٹیکل کمپنیوں کو مقامی اور درآمد ہونے والی ادویات پر بار کوڈ لگانے کی ہدایات

?️ 27 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) فارماسیوٹیکل کمپنیوں کو مقامی اور درآمد ہونے والی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے