غزہ اور فلسطینی مزاحمت کی حمایت میں یمنیوں کے زبردست مظاہرے

غزہ

?️

سچ خبریں: یمن کے عوام نے گزشتہ ہفتوں کی طرح آج بھی اس ملک میں فلسطین ساتھ کھڑے ہونے کے عنوان سے زبردست مظاہرے کئے۔

آج صعدہ، یمن کے عوام نے ایک مظاہرے کے ذریعے فلسطینی قوم کی مزاحمت اور عوام کے ساتھ یکجہتی کا اعلان کیا۔

مظاہرے کے اختتام کے بعد یمن کے شہر صعدہ کے عوام نے ایک بیان جاری کیا اور فلسطینی قوم کی حمایت اور عوام کو ہر سطح پر متحرک کرنے میں یمنی عوام کے مضبوط موقف پر تاکید کی۔

اس بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ اور انگلینڈ کی مشترکہ جارحیت یمنی عوام کو فلسطین کی حمایت سے نہیں روک سکے گی۔

صعدہ کے عوام کے مظاہرین نے اپنے بیان میں فلسطینی قوم کی حمایت کے لیے اسرائیلی اور امریکی بحری جہازوں کو نشانہ بنانے اور مقبوضہ فلسطین کی بندرگاہوں کی طرف کشتیوں کو جانے سے روکنے میں یمنی مسلح افواج کی فوجی کارروائیوں کی حمایت کی۔

اس بیان میں کہا گیا ہے کہ انصار اللہ کو دہشت گرد گروہوں کی فہرست میں شامل کرنے کا امریکہ کا اقدام یمنی قوم اور اس کے مفادات کو نشانہ بنانا اور صیہونی حکومت کی خدمت کے مترادف ہے جس سے اس ملک کی قوم کے موقف پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

اس بیان میں عرب اور اسلامی اقوام سے کہا گیا ہے کہ وہ صیہونی حکومت کے ساتھ شریک کٹھ پتلی حکومتوں کی طرف سے مسلط کردہ خوف اور خاموشی کی رکاوٹ کو توڑ دیں۔

یمن کے صعدہ کے عوام نے بھی دنیا کے آزادی پسندوں سے کہا ہے کہ وہ امریکی اور اسرائیلی اشیاء اور ان کی معاون کمپنیوں پر اقتصادی پابندیوں کا دائرہ وسیع کریں۔

مشہور خبریں۔

برکس کیا کرنے والا ہے؟

?️ 21 اگست 2023سچ خبریں: چینی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ

المواصی میں جارحیت پسندوں کے وحشیانہ جرم پر حماس کا ردعمل

?️ 10 ستمبر 2024سچ خبریں: فلسطینی تحریک حماس نے غزہ کی پٹی کے جنوب میں

اسامہ بن لادن مر چکا لیکن گجرات کا قصائی زندہ اور بھارت کا وزیراعظم ہے، بلاول بھٹو

?️ 16 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے

کیا بائیڈن آیت اللہ خامنہ ای کے سامنے جھک گئے ہیں؟امریکی میڈیا کیا کہتا ہے؟

?️ 13 اگست 2023سچ خبریں: امریکی ایوان نمائندگان کی ریپبلکن اسمبلی کی سربراہ ایلیس اسٹیفنک

مغربی کنارے کے خلاف تازہ ترین صیہونی یلغار

?️ 28 دسمبر 2023سچ خبریں: گذشتہ رات صہیونی فوج نے مغربی کنارے کے مختلف علاقوں

وزیراعظم جلد گرین لائن منصوبے کا افتتاح کریں گے

?️ 11 ستمبر 2021کراچی (سچ خبریں) گورنرسندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ وزیراعظم خود

کورونا کو سیاسی مسئلہ بنانے سے باز رہو؛چین کا امریکہ کو انتباہ

?️ 30 اگست 2021سچ خبریں:امریکی خفیہ اداروں کی جانب سے کورونا وائرس کے شروع ہونے

بینظیر ہنرمند پروگرام سے عام لوگوں کو با اختیار بنانا چاہتے ہیں۔ صدر مملکت

?️ 21 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے