?️
سچ خبریں:شمالی بغداد کے علاقہ الطارمیه میں عراقی فوج اور الحشد الشعبی کے مشترکہ آپریشن میں داعش کے مفتی سمیت پانچ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
عراق کی سرکاری نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق الحشد الشعبی نے آج (ہفتہ ، 20 فروری) اعلان کیا ہے کہ شمالی عراق بغداد میں ایک کاروائی کے دوران داعشی دہشت گرد گروہ کےالطارمیہ علاقہ میں تعینات مفتی کو ہلاک کردیا گیا، واضح رہے کہ الحشد الشعبی کی فورسز سے وابستہ الطارمیہ رجمنٹ کا شمالی شہرالطارمیہ میں داعش کے متعدد دہشت گردوں کے ساتھ تصادم ہوا جس میں تین دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ الحشد الشعبی سے وابستہ رجمنٹ کے تین ارکان شہید اور دو دیگر زخمی ہوگئے۔
الاعلام الامنی میڈیا گروپ نے تصادم کی تفصیلات کے بارے میں بتایا ہے کہ الطارمیہ باغات میں ایک دہشت گرد گروہ کی موجودگی سے اس وقت مفصل معلومات حاصل کی گئیں جب عراقی فوج کی چھٹی ڈویژن اورالحشد الشعبی کی مشترکہ فورس نے اس علاقے پر حملہ کیا، رپورٹ کے مطابق خبر کے شائع ہونے تک جھڑپیں جاری تھیں اور اب تک الحشد الشعبی فورس کے دو اہلکاوں کی شہادت اور ایک فوجی کے زخمی ہونےنیز پانچ دہشت گردوں کے ہلاک ہو نے کی خبر منظر عام پر آچکی ہے تایم علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
یادرہے کہ اگر عراقی حکومت اس ملک سے داعش کے خاتمہ کا اعلان کر چکی ہے تاہم اس تنظیم کے باقی ماندہ عناصر آئے دن متعدد علاقوں میں کارائیاں کر تے رہتے ہیں جس کے لیے انھیں امریکہ سمیت عراق میں موجود تمام غیر ملکی طاقتوں کی مکمل پشت پناہی حاصل ہے،ادھر عراقی عوامی تنظیم الحشد الشعبی نے بھی اپنے ملک سے دہشت گردوں کا صفایا کرنے کی ٹھان رکھی ہے اور وہ انھیں ہر مقام پر شکست کے دوچار کررہے ہیں اگرچہ خود بھی بہت قربانیان دینا پڑ رہی ہیں ،یہی وجہ ہے الحشد الشعبی امریکہ کو ایک آنکھ نہیں بھاتی اور وہ اس کے پیچھے پڑا ہوا ہے۔


مشہور خبریں۔
ملک کیسے ترقی کرے گا؟عمر ایوب کی زبانی
?️ 27 جولائی 2024سچ خبریں: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پاکستان تحریک انصاف کے
جولائی
عمران خان نے کھلاڑیوں کو ٹی 20 ورلڈکپ سے متعلق ٹپس دیں
?️ 23 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے قومی
ستمبر
میڈیلین جہاز پر جھوٹ کا پردہ فاش
?️ 12 جون 2025سچ خبریں: فرانسیسی ڈاکٹر نے انکشاف کیا ہے کہ صہیونی حکام نے
جون
وزیر دفاع پرویز خٹک نے کیا سینیٹ الیکشن میں 20 نشستیں ملنے کا دعویٰ
?️ 6 فروری 2021اسلام آباد {سچ خبریں} حکمران جماعت تحریک انصاف کو وزیر دفاع پرویز
فروری
بلاول کی اراکین کو آئینی ترمیم پر ووٹنگ کی ہدایت
?️ 20 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) چیئرمین پیپلز پارٹی نے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس
اکتوبر
پاکستان میں محسن_انسانیت_قاسم_سلیمانی ہیش ٹیگ ٹرینڈ
?️ 9 جنوری 2023سچ خبریں:کئی پاکستانی صارفین نے ٹوئٹر سمیت ورچوئل اسپیس اور سوشل میڈیا
جنوری
سعودی عرب کی صنعا کے ہوائی اڈے پر ایک بار پھر بمباری
?️ 28 فروری 2022سچ خبریں:سعودی اتحاد نے کئی بار محصور صنعا کے ہوائی اڈے کو
فروری
تقریباً 6000 روسی فوجی مارے گئے ہیں: یوکرائنی صدر
?️ 3 مارچ 2022سچ خبریں:یوکرائن کے صدر نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ چھ دنوں
مارچ