عرب نوجوانوں کی یورپ منتقلی میں اضافہ

یورپ

🗓️

سچ خبریں:متحدہ عرب امارات کے صدر کے سابق مشیر نے عرب نوجوانوں کی یورپ منتقلی میں اضافے کے بارے میں بیان کیے جانے والے یورپ کے سرکاری اعدادوشمار پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے اس رجحان کا ذمہ دار عرب حکومتوں کو ٹھہرایا۔

متحدہ عرب امارات کے صدر کے سابق مشیر عبدالخالق عبداللہ نے یورپ میں سیاسی پناہ کی درخواست دینے والے عرب شہریوں کی تعداد میں اضافے کے حوالے سے یورپی سرکاری اعدادوشمار پر حیرت کا اظہار کیا، انہوں نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر لکھا کہ خلیج فارس کے 2630 عرب شہریوں، جن میں 1925 کویتی شہری بھی شامل ہیں، نے کئی یورپی ممالک میں سیاسی پناہ کی درخواست دی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ خلیج فارس کے ایک عرب پناہ گزین کا وجود بھی حیران کن ہے، مہاجرین کی اتنی بڑی تعداد کی تو بات ہی نہیں، کیا ہمارے ممالک ایسے ہو گئے ہیں کہ وہ اپنے نوجوانوں اور شہریوں کو ملک سے نکال رہے ہیں؟، اس رجحان کی تشریح کیسے کی جا سکتی ہے؟

الخلیج الجدید ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق یہ متحدہ عرب امارات کے صدر کے سابق مشیر کا 2017 سے سیاسی پناہ کے متلاشیوں کی تعداد کے بارے میں یورپی یونین کی اسائلم ایجنسی کی رپورٹ پر ردعمل ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ زیادہ تر کویت سے ہجرت کرنے والے مہاجرین ہیں جن کے پاس کویت کی شہریت نہیں ہے۔

 

مشہور خبریں۔

حکومت آئی پی پیزسے متعلق حقیقی اقدامات نہیں کررہی،مفتاح اسماعیل

🗓️ 23 ستمبر 2024کراچی: (سچ خبریں) عوام پاکستان پارٹی کے رہنماء مفتاح اسماعیل نے کہا

صیہونی فوج کے ہاتھوں ایک ہی فلسطینی خاندان کے چھ افراد شہید

🗓️ 6 جون 2024سچ خبریں: صیہونی فوج نے غزہ کی پٹی کے رہائشیوں پر اپنے

یوکرین میں جنگ جاری رکھنے میں امریکہ کا مقصد کیا ہے؟

🗓️ 1 اکتوبر 2023سچ خبریں: امریکہ کی جانب سے یوکرین کو کلسٹر بم بھیجنے کے

امریکہ افغانستان میں کیوں اور کیسے واپس آنا چاہتا ہے؟

🗓️ 20 جنوری 2023سچ خبریں:افغانستان سے آخری امریکی قابض فوج کے انخلاء کے بعد جو

لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کو ججز کی تعیناتی کیلئے آخری موقع دے دیا

🗓️ 20 مئی 2024لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کو ججز کی تعیناتی

کیا سویڈن نیٹو کے مستقل اڈے چاہتا ہے؟

🗓️ 12 مارچ 2024سچ خبریں: حال ہی میں نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن (نیٹو) میں شمولیت

بلوچستان: کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر  نئی پابندیاں عائد

🗓️ 11 جولائی 2021کوئٹہ(سچ خبریں) بلوچستان حکومت نے صوبے میں کورونا کیسز میں اضافے کے

چین کے ساتھ جنگ کے لیے تیار ہیں:امریکی وزیر دفاع

🗓️ 6 مارچ 2025سچ خبریں:امریکی وزیر دفاع پٹ ہگسٹ نے کہا کہ امریکہ، چین کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے