?️
عرب ممالک سے تعلقات ضروری ہیں لیکن اصل ہدف مغربی کنارے پر قبضہ ہے:اسرائیلی کمیٹی چیرمین
اسرائیلی پارلیمنٹ (کنست) کی خارجہ و دفاعی کمیٹی کے نئے سربراہ بوعز بیسموت نے اپنے پہلے سرکاری دورے میں کہا ہے کہ عرب ممالک کے ساتھ تعلقات معمول پر لانا اہم ضرور ہے، لیکن اصل مقصد مغربی کنارے پر مکمل اسرائیلی حاکمیت قائم کرنا ہے۔
صہیونی ٹی وی چینل شبکہ ۷ کے مطابق، بیسموت نے کرانہ باختری کے ایک غیر قانونی یہودی بستی کا دورہ کیا اور وہاں علاقائی کونسل کے سربراہ یوسی داگان اور حکومتی جماعت لیکوڈ کے نوآبادیاتی ونگ کے رہنماؤں سے ملاقات کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے دورے کا مقصد واضح پیغام دینا ہے کہ اسرائیل اپنی حاکمیت اس خطے پر مزید مضبوط کرے گا۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ کرانہ باختری پر قبضہ اسرائیل کے لیے ایک بڑی فتح ہوگی اور یہ مسئلہ عرب دنیا کے ساتھ تعلقات سے بھی زیادہ اہمیت رکھتا ہے۔
یہ بیانات ایسے وقت سامنے آئے ہیں جب اسرائیل کرانہ باختری اور مشرقی بیت المقدس میں بستیوں کے پھیلاؤ کو تیز کر رہا ہے۔ اسرائیلی اخبار یدیعوت آحارونوت نے حال ہی میں رپورٹ دی کہ حکومت متنازعہ علاقے E1 میں تعمیری منصوبے دوبارہ شروع کرنے جا رہی ہے، جس سے مغربی کنارے کی جغرافیائی وحدت ٹوٹ جائے گی اور آزاد فلسطینی ریاست کا قیام مزید مشکل ہو جائے گا۔
عالمی برادری بارہا اسرائیل کو متنبہ کر چکی ہے کہ یہ تعمیرات نہ صرف غیر قانونی ہیں بلکہ امن کے امکانات کو بھی ختم کر دیں گی۔ اس کے باوجود، صہیونی حکومت نے یورپی ممالک کی جانب سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے اقدام کے جواب میں شہرک سازی کو تیز کر دیا ہے۔
اسرائیلی وزیر خزانہ بتسلئیل اسموتریچ نے بھی حال ہی میں منصوبہ پیش کیا ہے جس کے تحت نوآبادیاتی شہر معالہ آدومیم کو بیت المقدس سے جوڑا جائے گا، جس سے رام اللہ اور بیت لحم کے درمیان جغرافیائی رابطہ ختم ہو جائے گا۔ انہوں نے اس اقدام کو فلسطینی ریاست کے تابوت پر آخری کیل قرار دیا۔
اس تمام صورتحال کے برعکس، امریکا کے سفیر مائیک ہاکبی نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی شہرک سازی بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی نہیں کرتی بلکہ خطے میں امن کے قیام میں مددگار ہے۔ ان کے یہ متنازعہ بیانات عالمی قوانین اور حقیقت دونوں کے منافی قرار دیے جا رہے ہیں۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
سکیورٹی فورسز کا قلات میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 4 خوارج جہنم واصل
?️ 13 جنوری 2026راولپنڈی (سچ خبریں) سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع قلات میں انٹیلی
جنوری
اوکلان کے بارے میں ترک عوام کا کیا نظریہ ہے؟
?️ 28 نومبر 2025سچ خبریں: فیلڈ ریسرچ سے پتہ چلتا ہے کہ پی کے کے
نومبر
ترکی کا 2023 تک ملکی ساخت کے لڑاکا طیاروں کی رونمائی کرنے کا اعلان
?️ 8 جنوری 2022سچ خبریں:ترکی کے صدر نے اعلان کیا کہ ان کی حکومت نے
جنوری
عمران خان کی حکومت نہ ہٹاتے تو ملک برباد ہوتا نظر آ رہا تھا۔ مصدق ملک
?️ 17 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر مملکت برائے پٹرولیم مصدق ملک کا کہنا ہے
جون
روس کے ساتھ ہمارے تعلقات بہت خاص ہیں: قطر
?️ 28 جولائی 2022سچ خبریں: ایک ایسے وقت میں جب امریکہ اور اس کے اتحادی
جولائی
بکری اپنی خیر کب تک منائے گی
?️ 27 جولائی 2023سچ خبریں:عراقی شیعہ رابطہ کمیٹی کے رہنماؤں میں سے ایک ترکی العطابی،
جولائی
عرب سربراہی اہم اجلاس میں سعودیوں کی معنی خیز غیر موجودگی
?️ 25 اگست 2022سچ خبریں:مصر کی میزبانی میں”عرب اتحاد” کے موضوع پر ہونے والے سربراہی
اگست
اسرائیلی نوجوانوں میں سے ایک تہائی مقبوضہ علاقوں سے ہجرت کرنے کے لئے تیار
?️ 2 مئی 2022سچ خبریں: نوجوان اسرائیلی، مقبوضہ علاقوں میں اسرائیلی حکومت کے مستقبل کے
مئی