سچ خبریں:عراقی صوبے بصرہ میں امریکی فوج سے تعلق رکھنے والے رسد کے قافلے کو نشانہ بنایا گیا۔
بغداد الیوم کی رپورٹ کے مطابق عراق کے بصرہ صوبے میں ایک اور امریکی فوجی رسد کے قافلے کو نشانہ بنایا گیا،رپورٹ کے مطابق اب تک کسی گروپ نے بصرہ صوبے میں امریکی فوج کے رسد قافلے کو نشانہ بنانے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
واضح رہے کہ حال ہی میں عراق کے ذی قار اور الانبار صوبوں میں امریکی فوج کے رسد قافلے کے راستے میں سڑک کے کنارے کئی بم پھٹے،یادرہے کہ حالیہ مہینوں میں عراق کے مختلف علاقوں میں امریکی فوجی رسد کے قافلوں کو بارہا نشانہ بنایا گیا ہے۔
تاہم، امریکی جلد از جلد ملک چھوڑنے کی عراقی پارلیمنٹ کی قرارداد پر عمل کرنے سے گریز کررہے ہیں جس کو لے کر اس ملک کی عوام کے ہر طبقے میں امریکہ کے خلاف نفرت کی لہر دوڑ گئی ہے یہاں تک کہ عراق کے کچھ سیاسی عہدہ داروں کا کہنا ہےکہ امریکہ عراق کو چھوڑنے والا نہیں چاہیے اس کے لیے اسے کچھ بھی کرنا پڑے،وہ عراق کو کھنڈات میں تبدیل کرکے بھی اس ملک سے جانے والا نہیں،درایں اثنا امریکہ متعدد عہدہ داروں کا کہنا ہے کہ عراق چھوڑنے کا ابھی ان کا کوئی ارادہ نہیں۔