عراق کے داخلی معاملات میں امریکی مداخلت کے خلاف عراقیوں شدید رد عمل کا سلسلہ جاری 

ٹرمپ

?️

عراق کے داخلی معاملات میں امریکی مداخلت کے خلاف عراقیوں شدید رد عمل کا سلسلہ جاری
عراقی عوام اور سیاسی حلقوں میں امریکہ کی جانب سے داخلی امور میں مداخلت کے خلاف شدید ردِعمل کا سلسلہ جاری ہے۔ خاص طور پر سابق مریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور عراق میں ان کے نمائندے کے حالیہ بیانات نے سیاسی کشیدگی میں اضافہ کر دیا ہے۔
عراقی خبر رساں ایجنسی المعلومہ کے مطابق، تحریک الصادقون کے رہنما حسن سالم نے ٹرمپ اور امریکی نمائندے مارک ساوایا کے بیانات کو عراق کی خودمختاری کے خلاف کھلی مداخلت قرار دیا۔ انہوں نے سخت الفاظ میں کہا کہ عراق ایک آزاد اور خودمختار ملک ہے اور کسی بیرونی طاقت کو اس کے داخلی معاملات میں دخل اندازی کا کوئی حق حاصل نہیں۔
دوسری جانب، اتحاد عزم کے رکن عبداللہ احمد الدلیمی نے نوری المالکی کی وزارتِ عظمیٰ کی نامزدگی کے حوالے سے ٹرمپ کے بیان پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس قسم کی مداخلت سماجی امن کو نقصان پہنچا سکتی ہے، داخلی سیاسی اختلافات کو ہوا دے سکتی ہے اور ملک کو ایک بار پھر افراتفری کی طرف دھکیل سکتی ہے۔
الدلیمی نے خبردار کیا کہ ٹرمپ کے بیانات عراق کو فرقہ وارانہ تنازعات اور سیاسی عدم استحکام کی طرف واپس لے جانے کی کوشش ہیں، جن کا مقصد سیاسی عمل کو کمزور کرنا اور ملک کو ایک بار پھر بحران میں مبتلا کرنا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ عراقی وزارتِ خارجہ کو بغداد میں امریکی سفیر کو طلب کر کے باضابطہ احتجاج ریکارڈ کرانا چاہیے۔
اسی تناظر میں، وزیر اعظم محمد شیاع السودانی سے وابستہ اتحاد تعمیر و ترقی نے بھی امریکی مداخلت کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا کہ عراق میں حکومت کی تشکیل ایک خالصتاً قومی معاملہ ہے، جس کا فیصلہ پارلیمنٹ اور عوامی مینڈیٹ کی بنیاد پر ہونا چاہیے۔
اتحاد کے بیان میں کہا گیا کہ کوارڈی نیشن فریم ورک، جو پارلیمنٹ کا سب سے بڑا اتحاد ہے، آئینی طور پر حکومت تشکیل دینے کا حق رکھتا ہے اور وہی ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اہل قیادت کا انتخاب کرے گا۔
بیان میں اس بات پر زور دیا گیا کہ عراقی عوام ایک ایسی جامع قومی حکومت چاہتے ہیں جو ملک کی خودمختاری کا تحفظ کرے، امن و استحکام کو یقینی بنائے اور عالمی برادری کے ساتھ مثبت تعلقات قائم رکھے۔

مشہور خبریں۔

بھارت سے فی الحال کسی قسم کی تجارت نہیں ہوگی: گورنر پنجاب

?️ 2 اپریل 2021لاہور(سچ خبریں)گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ بھارت سے

میک اپ سرجریز کرانے کی وجہ سے ہر کوئی ایک جیسا دکھنے لگا ہے، نیلم منیر

?️ 31 دسمبر 2024 کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ نیلم منیر نے کہا ہے کہ آج

عراق کی فہرستِ دہشت گردی میں انصارالله اور حزب‌الله کا اندراج؛ غلطی یا دباؤ ؟

?️ 8 دسمبر 2025سچ خبریں:عراق کی جانب سے جاری کی جانے والی دہشتگردی کی سرکاری

بانی نے کہا پی ٹی آئی قومی اسمبلی کی تمام کمیٹیوں سے فوری مستعفی ہوجائے۔ علیمہ خان

?️ 26 اگست 2025راولپنڈی (سچ خبریں) بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے

کیا فلسطینی عوام بھی طوفان الاقصیٰ کی حامی ہے؟

?️ 8 اکتوبر 2023سچ خبریں: قابضین کے خلاف قابل فخر آپریشن طوفان الاقصیٰ کے اچانک

چین کی طرف عرب ممالک کی گردش واشنگٹن سے پیغامات اور دھمکیاں

?️ 22 نومبر 2021سچ خبریں:  امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے متحدہ عرب امارات

نیتن یاہو نے حماس کی جنگ بندی کی نئی پیشکش مسترد کر دی

?️ 16 مارچ 2024سچ خبریں: غزہ میں جنگ بندی کے لیے عرب ثالثوں اور عالمی

30 سال سے زائد عمر کے افراد کے لیے ویکسین کا آغاز ہو چکا ہے

?️ 16 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق حکومت نے 30 سال سے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے