?️
سچ خبریں:عربی زبان کے ایک چینل نے اطلاع دی ہے کہ عراقی عوامی تنظیم الحشد الشعبی کے سربراہ فالح الفیاض نے شام کے صدر سے ملاقات کے دوران انہیں بغداد میں منعقد ہونے والی علاقائی کانفرنس میں شرکت کے لیے باضابطہ طور پر مدعو کیا۔
المیادین چینل کی رپورٹ کے مطابق شام کا سفر کرنے والے الحشد الشعبی کے سربراہ فالح الفیاض نے شام کے صدر بشار الاسد سے ملاقات کی، رپورٹ کے مطابق دونوں فریقوں نے خطے کی تازہ ترین صورتحال ، خاص طور پر شام اور عراق میں سکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
المیادین نے کہا کہ فیاض نے ملاقات کے دوران باضابطہ طور پر اسد کو بغداد علاقائی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی ، اس سے قبل کچھ ذرائع نے بتایا کہ عراقی حکومت نے اسد کو بغداد علاقائی کانفرنس میں شرکت کے لیے کوئی سرکاری دعوت نہیں بھیجی ،تاہم دوسری خبروں میں عراقی وزیراعظم نے متحدہ عرب امارات کو کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔
اس سلسلے میں عراقی وزیر خزانہ نے ابوظہبی کے سفر کے دوران عراقی عہدیداروں کی جانب سے باضابطہ دعوت نامہ ابوظہبی کے ولی عہد شہزادہ شیخ محمد بن زائد آل نہیان کے حوالے کیا۔
واضح رہے کہ عراق اور شام کے ہمیشہ سے دوستانہ تعلقات رہے ہیں اور دونوں ممالک نے پر مشکل میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے جیسا کہ داعش کا مقابلہ کرنے میں دونوں ممالک ایک دوسرے کے شانہ بشانہ رہے ہیں اگر چہ امریکہ نے دونوں کے درمیان اختلاف ڈالنے کی بہت کوشش کی لیکن وہ کامیاب نہیں ہوسکا۔


مشہور خبریں۔
پی ٹی آئی نے حکومت سازی کیلئے حکمتِ عملی طے کرلی
?️ 11 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف نے حکومت سازی کیلئے حکمتِ عملی
فروری
انسٹاگرام کا نیا فیچر متعارف
?️ 22 جون 2023سچ خبریں:سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام نے شائقین کی بڑی پریشانی کو
جون
2021 میں 31 اسرائیلی فوجی مارے گئے
?️ 12 جنوری 2022سچ خبریں: عبرانی اخبار ہیوم نے رپورٹ کیا کہ 1988 میں تین
جنوری
سکردو ایئرپورٹ کو بین الاقوامی درجہ مل جانے سے سیاحت کو فروغ ملے گا
?️ 16 دسمبر 2021سکردو(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ سکردو ایئرپورٹ کو
دسمبر
ابومازن کی غزہ کے خلاف سازش
?️ 13 اگست 2025سچ خبریں: عبرانی اخبار یدیعوت آحارونوت نے اپنی ویب سائٹ پر ایک خصوصی
اگست
مصنفین اور مولفین اسرائیل سے فرار
?️ 3 نومبر 2024سچ خبریں: زیمان یسرائیل نے ڈوری مائنر کے ساتھ بات چیت میں
نومبر
اسلام کے پہلو میں خنجر
?️ 27 ستمبر 2022سچ خبریں:سعودی ولی عہد بن سلمان ، متحدہ عرب امارات کے ولی
ستمبر
بانی پی ٹی آئی جلسوں سے آزاد نہیں ہوں گے۔ فیصل کریم کنڈی
?️ 26 ستمبر 2025پشاور (سچ خبریں) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے
ستمبر