?️
سچ خبریں: ایک عراقی سکیورٹی ماہر نے موساد کے جاسوس کے مشن کا ذکر کیا جسے حال ہی میں اس ملک میں گرفتار کیا گیا ہے۔
المعلومہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراقی سکیورٹی ماہر صباح العکیلی نے اس بات پر زور دیا کہ بغداد کے مرکز میں واقع الکرادی کے علاقے سے گرفتار ہونے والی صہیونی شہری ایلزبتھ تسرکوف کا مشن عراقی علماء کرام ،اہم شخصیات اور اس ملک کے بنیادی ڈھانچے کے بارے میں معلومات اکٹھا کرنا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ صیہونی شہری صیہونی حکومت کے جاسوسوں میں سے تھی جو عراق کے کردستان علاقے اور اس ملک کے وسطی اور جنوبی صوبوں کے درمیان کے علاقے میں سرگرم تھی۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ میں صیہونی حکومت کے 2 جاسوسوں کو پھانسی
العکیلی نے کہا کہ تمام دستاویزات اور شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ سورکوف امریکہ کی پرنسٹن یونیورسٹی سے وابستہ سماجی کارکن کی آڑ میں صیہونی جاسوسی سروس (موساد) کے لیے کام کر رہی تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ صہیونی شہری جو عربی زبان اچھی بولتی ہیں، روسی پاسپورٹ کے ساتھ عراق میں داخل ہوئیں اور تحقیقی سرگرمیوں کی اجازت ملنے کے بعد مذکورہ معلومات کو جمع کر رہی تھیں۔
یاد رہے کہ چند روز قبل صیہونی حکومت کے میڈیا نے اعلان کیا تھا کہ عراق میں ایک صیہونی شہری کو حراست میں لیا گیا ہے جس کے بعد نیتن یاہو نے دعویٰ کیا کہ اس صہیونی شہری کو عراق نے یرغمال بنایا ہے۔
مزید پڑھیں: صیہونی حکومت کے لیے جاسوسی کے الزام میں 4 انٹیلی جنس افسر گرفتار
نیتن یاہو کے دفتر کے بیان میں کہا گیا ہے تسرکوف اپنے روسی پاسپورٹ کے ساتھ عراق میں داخل ہوئیں،ہم عراق کو اس کی گرفتاری کا ذمہ دار سمجھتے ہیں۔


مشہور خبریں۔
بن زائد کی نیتن یاہو کو عجیب پیشکش
?️ 14 مئی 2021سچ خبریں:برسلز میں یوروپی انسٹی ٹیوٹ آف یورپی لاء اینڈ انٹرنیشنل ریلیشنس
مئی
ٹرمپ کا انصاراللہ کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کا مقصد
?️ 29 جنوری 2025سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک اور متنازع قدم اٹھاتے ہوئے
جنوری
گارڈین: ٹرمپ کی تجارتی جنگ برازیل اور چین کو ایک دوسرے کے قریب لاتی ہے
?️ 24 مئی 2025سچ خبریں: دی گارڈین اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے:
مئی
بائیڈن کے نئے جھوٹ پر حماس کا ردعمل
?️ 6 دسمبر 2023سچ خبریں:تحریک حماس نے امریکی صدر جو بائیڈن کے اس دعوے پر
دسمبر
’مہنگی‘ اسٹارلنک سروسز فوری خطرہ نہیں ہیں، ٹیلی کام کمپنیاں
?️ 3 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) جلد
اپریل
فضا میں اڑنے والی کار کی دبئی میں کامیاب آزمائش
?️ 15 جنوری 2022دبئی(سچ خبریں) سائنس فکشن جیسی اڑنے والی کار نے دبئی میں کامیاب
جنوری
افغانستان میں ایک بار پھر طالبان کا حملہ، درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے
?️ 2 جون 2021کابل (سچ خبریں) افغانستان میں طالبان کی جانب سے کیئے گئے بم
جون
وزیر اعظم یا صدر،عراق میں کون سا معاملہ پہلے حل ہوگا
?️ 21 نومبر 2025وزیر اعظم یا صدر،عراق میں کون سا معاملہ پہلے حل ہوگا عراق
نومبر