?️
سچ خبریں:الحشد الشعبی فورسز نے شمالی عراق میں داعشی دہشت گرد تنظیم کے ایک سرغنہ کو پکڑنے میں کامیابی حاصل کی۔
المیادین نیوز چینل نے آج (سنیچر) کو عراق میں اپنے نمائندے کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ الحشد الشعبی فورسز نے اس ملک کے شمالی شہر موصل میں داعش کے ایک رہنما کو گرفتار کیا جس کے پاس سے جعلی دستاویزات برآمد ہوئی ہیں ،رپورٹ کے مطابق داعش کا رہنما شام کے شہر بوکمال اور باغوز اور عراق کے صوبہ الانبار کے شہر حدیثہ میں دہشت گردی کی بڑی کارروائیوں کے علاوہ کئی دیگر دہشت گردانہ کارروائیوں میں بھی ملوث تھا،المیادین نے عراقی سکیورٹی فورسز کے حوالے سے بھی اطلاع دی ہے کہ داعش کا سینئر ممبر صلاح الدین اور نینوا صوبوں کے مابین دہشگردوں کے رابطے کا ذمہ دار تھا۔
دوسری طرف المیادین نے اطلاع دی ہے کہ عراقی سکیورٹی فورسز نےاس ملک کے مختلف حصوں میں دہشت گرد عناصر کا تعاقب کیا جس کے بعد عراقی انٹیلی جنس گروپ داعش کے دو عناصر کو ہلاک کرنے میں کامیاب ہوگئی ، جن میں سے ایک مثنی شتران المرعاوی عراق کے مغربی صحرا میں و اقع شہر الرطبہ میں داعش کا فوجی انچارج تھا۔
یادرہے کہ یہ عراقی انٹیلی جنس مذکورہ صحرا کے وسط میں واقع شہر الرطبہ کے جنوب میں واقع فیضه الغزلان کے علاقے میں بھی دہشت گردوں کا ٹھکانہ تباہ کرنے میں کامیاب ہوئی،یادرہے کہ اس کارروائی سے قبل عراقی سکیورٹی فورسز نے بغداد ، فلوجہ اور کرکوک میں دہشت گردوں کے خلاف متعدد نئی کاروائیاں کیں جن میں تین دہشت گردوں کو گرفتار کیا اور صوبہ کرکوک میں داعش کی سرنگ کو تباہ کیا۔
واضح رہے کہ عراقی سکیورٹی فورسز نے حال ہی میں داعش کے دہشت گردوں کا خفیہ ٹھکانہ بھی برآمد کیا جس سے خود کش بیلٹ اور دیگر دھماکہ خیز آلات برآمد ہوئے جنہیں فورسز نے اپنے قبضہ میں لے لیا۔


مشہور خبریں۔
شہباز شریف کا این ایف سی ایوارڈ میں خیبرپختونخوا کے حصے پر کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان
?️ 3 جون 2025پشاور: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے پشاور میں امن وامان پر
جون
میکرون کے خلاف 100,000 افراد کا احتجاج
?️ 9 ستمبر 2024سچ خبریں: فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کی پالیسیوں کے خلاف بائیں بازو
ستمبر
عرب پارلیمنٹ غزہ میں اجتماعی قبروں کی تحقیقات کے خواہاں
?️ 29 اپریل 2024سچ خبریں: عرب پارلیمنٹ نے غزہ کے بعض علاقوں سے قابض فوج کے
اپریل
چین کی پابندیاں عائد کرنے کی امریکی پالسیی پر تنقید
?️ 25 جون 2022سچ خبریں:چین کے صدر نے پابندیاں عائد کرنے کی امریکی پالیسی کو
جون
اٹلی میں اسلام مخالف سیاست عروج پر
?️ 7 مئی 2024سچ خبریں: اٹلی کے مونفالکون شہر کے مسلمان مقامی حکام کے فیصلے
مئی
17 سال بعد بھی نتانیاہو حماس کو شکست نہیں دے سکتا: لیبرمین
?️ 11 مئی 2025سچ خبریں: صیہونی حکام اور حلقوں کی جانب سے غزہ کی جنگ
مئی
سہولیات فراہمی کیس میں اڈیالہ جیل حکام کی نظرثانی مسترد
?️ 14 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان کے جیل
مئی
یوکرین بحران کا آغاز کرنے والا امریکہ ہے:چین
?️ 31 جنوری 2023سچ خبریں:چین کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں ریاستہائے متحدہ امریکہ
جنوری