?️
سچ خبریں:عراقی الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ اس ملک کےپارلیمانی انتخابات میں ووٹوں کی گنتی کے ابتدائی نتائج کا اعلان جلد ہی کیا جائے گا۔
المسلہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراقی الیکشن کمیشن نے اعلان کیا کہ ملک کے پارلیمانی انتخابات میں ووٹوں کی گنتی کے ابتدائی نتائج کا اعلان آج پیر کی سہ پہر 3 بجے کیا جائے گا،عراقی الیکشن کمیشن نے ابتدائی نتائج کی بنیاد پر کہا ہے کہپارلیمانی انتخابات میں 41 فیصد ووٹنگ ہوئی ہے۔
دوسری خبروں میں عراق میں جوائنٹ آپریشنز کے ڈپٹی کمانڈر اور عراقی ہائی الیکٹورل سکیورٹی کمیٹی کے چیئرمین ، عبدالامیر الشمری نے ملک میں انتخابات کے انعقاد کے لیے خصوصی انتخابی منصوبے کی کامیابی کا اعلان کیا۔
واضح رہے کہ عراقی پارلیمانی انتخابات اتوار کی صبح 83 حلقوں میں سخت سکیورٹی کے درمیان منعقد ہوئے ، جن میں 21 سیاسی اتحاد اور 167 پارٹیاں 329 نائبین کے میں حصہ لیا،قابل ذکر ہے کہ عراق میں پارلیمانی انتخابات کا یہ دور اگلے سال (2022) ہونا تھا ،تاہم 2019 کے آخر میں وسیع پیمانے پر مظاہروں اور عوامی احتجاج کے بعد عادل عبدالمہدی نے استعفیٰ دے دیا اور ایک طویل جدوجہد کے بعد آخرکار مصطفی الکاظمی نے عبوری حکومت بنانے کے لیے اعتماد کا ووٹ حاصل کر لیا۔
قابل ذکر ہے کہ مئی 2020 میں ملک کی سیاسی جماعتوں نے مظاہرین کے مطالبے کے مطابق قبل از وقت انتخابات کرانے پر اتفاق کیا اور آخر کار الکاظمی نے 10 اکتوبر 2021 قبل از وقت انتخابات کی تاریخ کا اعلان کیا۔
عراقی پارلیمانی انتخابات کے بارے میں سب سے اہم بات یہ ہے کہ پارلیمنٹ کی تشکیل کے بعد نئی حکومت اقتدار میں آئے گی تاکہ امریکی قابض افواج کا انخلاء ، قومی مفاہمت ، عراق کی تعمیر نو اور فوجیوں کو لیس کرنے جیسے اہم مسائل سے نمٹا جا سکے۔


مشہور خبریں۔
حزب اللہ کی مقبوضہ فلسطین پر معلوماتی بالادستی
?️ 30 ستمبر 2025سچ خبریں: معاریو اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں کئی تصاویر شائع
ستمبر
تل ابیب-ابوظہبی روٹ پر موت کی ٹرین
?️ 4 مارچ 2023سچ خبریں:15ستمبر 2020ء کو واشنگٹن میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی
مارچ
اسرائیلی فوج کے نیول کنٹرول بیس پر حزب اللہ کا میزائل حملہ
?️ 8 نومبر 2024سچ خبریں: لبنان کی حزب اللہ تحریک نے اعلان کیا ہے کہ
نومبر
مصر اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات میں بہتری لائیں گے:ترکی کے صدر
?️ 29 نومبر 2021سچ خبریں:ترک صدر نے اعلان کیا کہ صیہونی حکومت اور مصر کے
نومبر
امریکی نامہ نگار ایسا کیا پوچھا کہ مودی سکتہ میں آگئے
?️ 29 جون 2023سچ خبریں: امریکن ایسوسی ایشن آف جرنلسٹس نے وال اسٹریٹ جرنل کی
جون
ہزاروں پاکستانیوں کا غزہ میں نسل کشی کے خلاف مظاہرہ
?️ 15 جنوری 2024سچ خبریں: ہزاروں پاکستانی شہریوں نے غزہ میں نسل کشی اور جنگ
جنوری
امریکہ کے سب اہم شہروں میں ہائی الرٹ
?️ 17 جنوری 2021سچ خبریں:امریکہ کے بڑے شہر ان دنوں پرتشدد مظاہروں کی ایک نئی
جنوری
پنجاب حکومت کا قیمتوں پر قابو پانے کے لیے مجسٹریٹ نظام بحال کرنے کا فیصلہ
?️ 20 ستمبر 2022لاہور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی اور انتظامی سیکرٹریز نے ایگزیکٹو
ستمبر