?️
سچ خبریں:حزب اللہ کے سکریٹری جنرل نے اپنے خطاب میں یوم قدس کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے اس دن میں عوام کی وسیع پیمانے پر شرکت پر زور دیا۔
لبنان کی حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے اپنے خطاب میں یوم القدس کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اس دن کے اجتماع میں عوام سے بھرپور شرکت کی اپیل کی،لبنان کی حزب اللہ کے سکریٹری جنرل نے اپنے خطاب میں یوم القدس کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ میں عالمی یوم القدس کو قابضین کے مقابلہ میں فلسطینی عوام کا بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ کے دفاع کا ایک حصہ سمجھتا ہوں اور اس دن کی یاد میں بھرپور شرکت کی درخواست کرتا ہوں۔
سید حسن نصر اللہ نے سوشل میڈیا میں کچھ صارفین کے رویے اور کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بعض لبنانی سوشل میڈیا پر ایک دوسرے پر سخت اور پرتشدد انداز میں حملہ کرتے ہیں نیز مذہبی مسائل سے متعلق تمام سرخ لکیروں کی خلاف ورزی کرتے ہیں جو نہات افسوسناک ہے، یہ ایک غلطی ہے جسیے دہرایا نہیں جانا چاہیے۔
سید حسن نصر اللہ نے مزید کہا کہ لوگ ایک ساتھ رہنا چاہتے ہیں کیونکہ ہمارا ملک مزید تقسیم کو برداشت نہیں کر سکتا اور تاریخی تجربہ بھی اس مسئلے کو ثابت کرتا ہے،لبنان کی حزب اللہ کے سکریٹری جنرل نے بھی تمام لوگوں سے صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی اور کہا کہ کسی بھی قسم کے تناؤ، غصے اور نامناسب الفاظ کی اجازت نہیں ہے، ہمیں اپنے ہم وطنوں کے ساتھ اپنے غصے کو ٹھنڈا رکھنا چاہیے تاکہ ملک کی تعمیر ہو سکے۔
رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں لبنان کی حزب اللہ کے سکریٹری جنرل کی یہ تیسری تقریر ہے اور انہوں نے اپنی تقریر میں بیت المقدس، مغربی کنارے اور شام کے واقعات کے درمیان ایک محور اور رابطہ ہونے پر زور دیا۔


مشہور خبریں۔
سرکاری ملازمین کیلئے اثاثہ جات ظاہر کرنا لازمی ہوگیا
?️ 28 نومبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے
نومبر
صہیونی اخبار: غزہ ایک اور ویتنام بن گیا ہے
?️ 10 جولائی 2025سچ خریں: ایک صیہونی اخبار نے جنگی محاذ پر حکومت کے وزیر
جولائی
شہباز شریف کے کمر درد کو شہباز گل نے بہانہ قرار دیا
?️ 30 ستمبر 2021لاہور (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل
ستمبر
ملک بھر میں کورونا سے مزید 67افراد انتقال کر گئے
?️ 6 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں)کورونا کی چوتھی لہر میں کورونا کے وار جاری ہیں،
اگست
پوپ کا فلسطینیوں کی انسانی صورتحال پر اظہار افسوس
?️ 10 جنوری 2025سچ خبریں: پوپ فرانسس نے جمعرات کو غزہ میں اسرائیلی حکومت کی
جنوری
اسرائیلی فوج کے انٹیلی جنس کمانڈر کی گاڑی چوری
?️ 20 نومبر 2021سچ خبریں: کئی چور عمارت کی پارکنگ میں داخل ہوئے جہاں اسرائیلی فوج
نومبر
ایران پر اسرائیل کا حملہ ایک افسانہ ہے جو ہر وقت سنا جاتا ہے: القدس العربی
?️ 13 اپریل 2023علاقائی اخبار القدس العربی نے مغربی مصنف حسین مجدومی کے لکھے ہوئے
اپریل
اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس 776 اضافے سے 65 ہزار پر
?️ 3 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسیچنج میں آج تیزی کا رجحان ہے،
جنوری