?️
سچ خبریں:یمن کی انصار اللہ کے ترجمان نےجارح سعودی اتحاد کے ہاتھوں یمنی عوام پر ہونے والے ظلم و ستم کے حوالے سے عالمی برادری کی بے حسی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہاکہ بین الاقوامی برادری یمن میں مزید جرائم کے لیے سعودی اتحاد کی حوصلہ افزائی کرتی ہے۔
العہد چینل کی رپورٹ کے مطابق یمن کی انصار اللہ تحریک کے ترجمان محمد عبدالسلام نے اپنے ملک کے بے دفاع اور بے گناہ عوام کے خلاف سعودی جارح اتحاد کے مسلسل جرائم پر ردعمل کا اظہار کیا، رپورٹ کے مطابقعبدالسلام نے کہاکہ بدقسمتی سے ہم دیکھتے ہیں کہ بین الاقوامی برادری نے جان بوجھ کر یمنی عوام کے خلاف غیر ملکی جارحیت اورظلم و ستم پر آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔
تحریک انصار اللہ کے ترجمان نے کہاکہ عالمی برادری کی جانب سے سعودی اتحاد کے معاندانہ اقدامات کو نظر انداز کرنا اس اتحاد کے لیے یمنیوں کے خلاف مزید جرائم اور محاصرے کو تیز کرنے کی ترغیب ہے، انہوں نے سعودی جارح اتحاد کے خلاف عالمی برادری کے موقف کو "دوہرا میعار” قرار دیتے ہوئے کہاکہ بلاشبہ یہ دوہرا معیار یمنی عوام کو ماضی کی نسبت اپنی سرزمین کے دفاع کے لیے زیادہ پرعزم بنا دے گا۔
یادرہے کہ اس سے قبل یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے رکن محمد علی الحوثی نے ٹویٹ کیا کہ یمن میں امن کے لیے سعودی اقدام ابتدائی تھا، انہوں نے مزید کہاکہ ہمارا اقدام یمنی عوام کے لیے تھا نہ کہ یمنی عوام کے ساتھ ابتدائی مذاکرات کا نتیجہ،انھوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب ایک طرف اپنی ناکامیوں اور دوسری طرف اپنے غیر حقیقی مطالبات کے درمیان پھنسا ہوا ہے۔


مشہور خبریں۔
جرمنی یوکرین کی فوج کو چار ہووٹزر 2000 توپیں فراہم کرنے کا خواہاں
?️ 20 ستمبر 2022سچ خبریں: جرمن وزیر دفاع کرسچن لیمبریچٹ نے کہا کہ یہ
ستمبر
لبنان نے شام میں زلزلے کے متاثرین کی مدد کے لیے اپنی بندرگاہیں اور ہوائی اڈے کھولے
?️ 7 فروری 2023سچ خبریں:شام میں زلزلہ کے متاثرین کی مدد کے لیے لبنان کی
فروری
اسرائیل کے ساتھ کیا کرنا چاہیے؟ :خالد مقبول صدیقی
?️ 3 اگست 2024سچ خبریں: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے کنوینر خالد
اگست
کرونا کیسز میں اضافہ
?️ 26 جون 2022(سچ خبریں)پاکستان میں مسلسل دوسرے دن کورونا وائرس کے 400 سے زیادہ
جون
مریم نواز کی فلپائنی سرمایہ کاروں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی پیشکش
?️ 21 نومبر 2025 لاہور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے فلپائنی سرمایہ
نومبر
طالبان اور افغانستان کا تاریک مستقبل
?️ 24 اگست 2021سچ خبریں:افغانستان نے 20 ویں صدی میں ایک تلخ تاریخ کا تجربہ
اگست
مجھے یحییٰ آفریدی پر ترس آتا ہے وہ سیکنڈ کلاس سول جج بنا ہوا ہے، اعتزازاحسن
?️ 7 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک کے معروف قانون دان چوہدری اعتزاز احسن
جولائی
فرانس اور الجزائر کے تعلقات کیوں کشیدہ ہیں؟
?️ 5 اگست 2023سچ خبریں: فرانس اور الجزائر کے درمیان تعلقات 2019 کے بعد سے
اگست