?️
سچ خبریں:آج صبح طالبان نے ایک اہم افغانستان اورپاکستان کے درمیان ایک بین الاقوامی سرحدی گزرگاہ کو اپنے قبضہ میں لیے کا دعوی کیا۔
اسپوٹنک نیوز ایجنسی نے بریکنگ نیوز میں اطلاع دی ہے کہ طالبان نے افغانستان اور پاکستان کے درمیان ایک اہم کراسنگ پوائنٹ پر کنٹرول حاصل کرنے کا دعوی کیا ہے،طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ طالبان فورسز نے صوبہ قندھار میں ویش بین الاقوامی کراسنگ پوائنٹ پر قبضہ کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے اور اس کے کسٹم آفس پر بھی قبضہ کرلیا ہے،تاہم اس سلسلہ مین ابھی تک مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ طالبان نے حالیہ ہفتوں میں ہمسایہ ممالک کے ساتھ افغانستان کی سرحدوں کے متعدد بارڈر، عبوری لائنیں اور کسٹم آفس ضبط کرلئے ہیں،درایں اثناطالبان نے گذشتہ ہفتے دعوی کیا تھا کہ انہوں نے افغانستان کا 85 فیصد قبضہ کر لیا ہے،یادررہے کہ حالیہ دنوں میں افغانستان کے کچھ حصوں میں سرکاری فوج اور طالبان کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ امریکہ نے افغانستان میں بیس سال کی موجودگی کے بعد ایسے وقت میں اس ملک کے اپنی فوجیں واپس بلانے کا فیصلہ لیا ہے جبکہ طالبان لگاتا ر متعدد شہروں پر قبضہ کر رہے ہیں جن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ انھیں امریکہ سمیت متعدد مغربی ممالک کی پشت پناہی حاصل ہے،مبصرین کا کہنا ہے کہ امریکہ یہ ثابت کرنا چاہتا ہے کہ اسی کی وجہ سے افغانستان بلکہ پورے مشروق وسطی میں امن قائم ہے،اگر وہ اس خطہ سے چلا جائے گا کہ تو ہر ملک میں خانہ جنگی شروع ہوجائے گی جیسا کہ امریکی متعدد عہدہ دار انتباہ دے چکے ہیں۔


مشہور خبریں۔
غزہ جنگ میں نفسیاتی فوج؛ صیہونی فوجی خودکشی کے بارے میں کیوں سوچتے ہیں؟
?️ 2 اگست 2025سچ خبریں: غزہ جنگ میں صہیونی فوج اور کابینہ کی طرف سے
اگست
چینی خلائی گاڑی مریخ پر اتر گئی
?️ 23 مئی 2021بیجنگ(سچ خبریں)چین کی ریموٹ کنٹرول خلائی گاڑی سرخ سیارے پر لینڈ کرگئی،
مئی
عثمان بزدارکی جانب سے ایک لاکھ نوکریوں کا اعلان ٹاپ ٹرینڈبن گیا
?️ 6 نومبر 2021لاہور (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کی جانب سے ایک لاکھ
نومبر
حزب اختلا ف کے بھارتی رہنمامقبوضہ کشمیر کا دورہ کریں گے
?️ 17 مارچ 2023نئی دہلی: (سچ خبریں) بھارت میں حزب اختلاف کے سرکردہ رہنما بھارت
مارچ
ہم نے سفارتی تعلقات کے ذریعے ترکی کی پوزیشن کو بہتر کیا ہے: اردوغان
?️ 14 اگست 2022سچ خبریں: ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے کل ہفتہ
اگست
صیہونی غاصبوں کے جرائم مزاحمت کے تسلسل کو نہیں روک سکیں گے:جہاد اسلامی
?️ 11 دسمبر 2021سچ خبریں:فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک نے صیہونی فوجیوں کی فائرنگ سے
دسمبر
یمن کے خلاف امریکی بحری اتحاد کی ناکامی کی وجہ
?️ 24 دسمبر 2023سچ خبریں:امریکی سائٹ دی وار زون نے جو عسکری امور کے میدان
دسمبر
ایل او سی پر کشیدگی، فائرنگ کے تبادلے میں پاکستان نے بھارت کی متعدد چوکیاں تباہ کردیں
?️ 30 اپریل 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) لائن آف کنٹرول پر کشیدگی کے دوران فائرنگ کے
اپریل