سچ خبریں: باخبر ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ طالبان نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں بش مارکیٹ کا نام بدل کر مجاہدین رکھ دیا۔
مقامی طالبان ذرائع نے سپوتنک کو بتایا کہ طالبان نے کابل کی مرکزی مارکیٹ کا نام تبدیل کر دیا ہے جسکا نام بش رکھا گیا تھا۔
ان ذرائع کے مطابق طالبان نے اس مارکیٹ کا نام بدل کر مجاہدین مارکیٹ رکھ دیا ہے۔
یہ مارکیٹ 2001 میں افغانستان پر امریکی حملے کے بعد شروع ہوئی اور اس کا نام سابق امریکی صدر جارج ڈبلیو بش سے لیا گیا جنہوں نے 20 سال قبل افغانستان میں امریکی فوجی موجودگی شروع کی تھی۔