?️
سچ خبریں:بینجمن نیتن یاہو اور ان کے ہزاروں حامیوں نے احتجاج کیا اور نفتالی بینیٹ کے استعفے کا مطالبہ کیا۔
عبرانی اخبار Yedioth Ahronoth کی رپورٹ کے مطابق سابق صیہونی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو اور ان کے ہزاروں حامیوں نے موجودہ صیہونی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق مغربی یروشلم میں غاصب صیہونی حکومت کے ہیڈ کوارٹر کے سامنے بنجمن نیتن یاہو کی شرکت کے ساتھ اسرائیلی دائیں بازو جماعتوں کے مظاہرے کے دوران مظاہرین نے نفتالی بینیٹ کے استعفے کا مطالبہ کیا۔
یاد رہے کہ اگرچہ یہ مظاہرہ کچھ دن پہلے طے کیا گیا تھا اور یہ گزشتہ ماہ کے آخر میں اسرائیل پر حملوں کے خلاف احتجاج کے لیے مخصوص تھا، تاہم بدھ کو حکمران اتحاد کی کابینہ رکن عیدیت سلیمان کے کنسیٹ سے مستعفی ہونے کے بعد صیہونی کابینہ نے اپنی اکثریت کھو دی۔
واضح رہے کہ مظاہرین نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر "ہم یہودی ریاست چاہتے ہیں” جیسے نعرے درج تھے اور وہ بینیٹ سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے نعرے لگا رہے تھے، مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے نیتن یاہو نے کابینہ کا تختہ الٹنے اور دائیں بازو کی کابینہ کی تشکیل کا مطالبہ کیا۔
صہیونی حزب اختلاف کے رہنما نے بینیٹ کی کابینہ میں دائیں بازو کی جماعتوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے دروازے ہر اس شخص کے لیے کھلے ہیں جو دائیں بازو جماعتوں کی طرف سے منتخب ہوتا ہے اور اسرائیل کو فتح کے راستے پر واپس لانا چاہتا ہے۔


مشہور خبریں۔
شمالی کوریا کے یورینیم کے بڑھتے ذخیرے پر سیول کی رپورٹ
?️ 5 اکتوبر 2025سچ خبریں: شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اون نے زور دے
اکتوبر
مقبوضہ کشمیر :سی آر پی ایف اہلکاروں پر حملے کے کیس میں 3کشمیری 5 سال بعد بری
?️ 23 دسمبر 2025سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
دسمبر
ماڈلنگ سے پہلے لڑکوں کی طرح زندگی گزارتی تھی، آمنہ الیاس
?️ 11 نومبر 2024کراچی: (سچ خبریں) ماڈل و اداکارہ آمنہ الیاس نے کہا ہے کہ
نومبر
تل ابیب یمن کے حملوں کا جواب دے گا ؟
?️ 8 دسمبر 2023سچ خبریں:حالیہ دنوں میں یمنیوں نے عملی طور پر بحیرہ احمر کو
دسمبر
400 سیکنڈ میں اسرائیل تک پہنچنے والے میزائل کی عالمی میڈیا میں گونج
?️ 7 جون 2023سچ خبریں:عالمی میڈیا نے ایران کے فتاح ہائپر سونک میزائل کی نقاب
جون
امریکہ کی مکمل حمایت سے غزہ میں نسل کشی جاری
?️ 15 مارچ 2024سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے غزہ کے الکویت اسکوائر
مارچ
افغانستان سے امریکی ذلت آمیز انخلا کی تحقیقات شروع
?️ 15 جنوری 2023سچ خبریں:امریکی ایوان نمائندگان کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے سینئر ریپبلکن رکن
جنوری
غزہ کا پانی پینے کے قابل نہیں
?️ 19 اکتوبر 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل مارٹن گریفتھس نے ایک بار پھر
اکتوبر