🗓️
سچ خبریں: برطانوی اخبار نے آباد کاروں کے خلاف صیہونی پولیس کے تشدد کو فروغ دینے میں ایتمار بن گوئیر کے کردار پر ایک رپورٹ شائع کرتے ہوئے اس تشدد آمیز سلوک کو امریکی پولیس کے بھیانک رویے کے مترادف قرار دیا۔
برطانوی اخبار ٹائمز نے اپنی ایک رپورٹ میں صیہونی حکومت کے داخلی سلامتی کے وزیر ایتمار بن گوئیر پر بنیامین نیتن یاہو کی کابینہ کے خلاف مظاہروں کو دبانے کی کوشش میں پولیس فورسز کے درمیان تشدد کے کلچر کو فروغ دینے کا الزام لگایا اور اس کا موازنہ ریاستہائے متحدہ میں پولیس کے برتاؤ سے کیا۔
یہ بھی پڑھیں: صیہونی پولیس کا صیہونی شہریوں کے ساتھ سلوک
المیادین چینل کی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق ٹائمز نے مقبوضہ علاقوں میں مظاہروں کو کچلنے میں بن گوئیر کے کردار کے سلسلہ میں لکھا کہ جیوش پاور پارٹی کے رہنما اور موجودہ کابینہ اتحاد کے رکن کی حیثیت سے انہوں نے ضمانت دی ہے کہ وہ جلد ہی پولیس کے ساتھ ساتھ نئے رضاکاروں کو بھی شامل کریں گے۔
برطانوی اخبار نے لکھا کہ بن گوئیر نے پولیس فورس میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں شروع کر دی ہیں نیز حالیہ رپورٹوں سے پتہ چلتا ہے کہ انہوں نے تل ابیب کے پولیس چیف ایمی ایسشیڈ کو مظاہرین کے ساتھ بہت نرمی برتنے پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ اور انہیں استعفیٰ دینے پر مجبور کیا ہے۔
یاد رہے کہ مقبوضہ علاقوں میں احتجاجی مظاہروں کی صورت حال نازک ہونے سے قبل صہیونی میڈیا نے کہا تھا کہ فلسطینیوں کے مکانات مسمار کرنے کے عمل کو تیز کرنے کے لیے داخلی سلامتی کے وزیر کے احکامات کے حوالے سے بن گوئیر اور تل ابیب پولیس چیف کے درمیان اختلاف ہے۔
مزید پڑھیں: مقبوضہ علاقوں میں خانہ جنگی کے بارے میں صیہونی پولیس کا انتباہ
ان رپورٹوں کے مطابق بن گوئیر کے فیصلوں کی مخالفت کی وجہ سے پولیس چیف کو ہٹانے کے لیے بہت دباؤ ڈالا گیا ہے، لیکن صیہونی پولیس کے انسپکٹر جنرل مستعفی ہونے پر آمادہ نہیں ہیں۔
ٹائمز کے مطابق تل ابیب میں پولیس فورسز کے ساتھ جھڑپوں کے بعد کم از کم 30 اسرائیلی مظاہرین کی حالت تشویش ناک ہے جنہیں اہم طبی امداد کی ضرورت ہے۔
مشہور خبریں۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے کیسز میں اضافے کی صورت میں سخت فیصلے کئے جانے کا عندیہ دے دیا
🗓️ 17 مئی 2021کراچی (سچ خبریں)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے خبردار کیا ہے کہ
مئی
سعودی عرب میں متعدد پاکستانی گرفتار
🗓️ 29 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)سعودی سفارت خانہ کے میڈیا ڈائریکٹر نے بیان دیا ہے
اپریل
وزیر اعظم کابینہ کو داخلی امور میں مداخلت سے روکنا چاہیے
🗓️ 24 اکتوبر 2021بلوچستان(سچ خبریں) بلوچستان کے وزیر اعلیٰ جام کمال نے وزیراعظم عمران خان
اکتوبر
گینٹز کی نیتن یاہو سے سیاست چھوڑنے کی اپیل
🗓️ 5 مئی 2023سچ خبریں:سابق صیہونی وزیر جنگ نے اس حکومت کے وزیر اعظم سے
مئی
چینی ویکسین کی ایک اور کھیپ پاکستان پہنچ گئی
🗓️ 17 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں) کورونا ویکسین بنانے والی چینی کمپنی سائینو فارم
مارچ
شام میں امریکہ کو نئے سال پر میزائلوں کا تحفہ
🗓️ 2 جنوری 2022سچ خبریں:شامی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ کل رات اس ملک
جنوری
پیٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان
🗓️ 14 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی)
نومبر
چمکتی رنگت کی وجہ صبا فیصل کا نام ٹیوب لائٹ رکھا ہے، اسما عباس
🗓️ 27 جنوری 2024 کراچی: (سچ خبریں) سینیئر اداکارہ اسما عباس کا کہنا ہے کہ وہ
جنوری