صیہونی مرکزی ریلوے کا کنٹرول سرور سرکٹ سے باہر

صیہونی

🗓️

سچ خبریں:صیہونی میڈیا کم از کم آج رات 9 بجے تک اور ممکنہ طور پر کل تک تمام اسرائیلی ٹرینوں کو مکمل طور پر روکنے کی بات کر رہا ہے۔

صیہونی حکومت کے 12 ٹی وی چینل جو اس خبر کا اعلان کرنے والا پہلا ذریعہ تھا، نے کہا کہ اسرائیلی ٹرینوں کے مرکزی سرور کے منقطع ہونے کی وجہ سے تمام ٹرینیں رات 9 بجے تک معطل کر دی گئی ہیں۔ صیہونی حکومت کے چینل 13 نے بھی اس سلسلہ میں اسرائیلی ٹرین انجینئروں کی تشویش کے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی ٹرین انجینئرز دنیا بھر میں اپنے تمام ساتھیوں سے مشاورت کر رہے ہیں تاکہ جلد از جلد اس مسئلے کو دریافت کر کے حل کر سکیں۔

صیہونی چینل نے اسرائیل ٹرین کمپنی کا حوالہ دیتے ہوئے لوگوں کو مشورہ دیا کہ اگلی اطلاع تک وہ اپنی آمدورفت کے لیے متبادل گاڑیاں استعمال کریں، ایک اور صیہونی اخبار معاریو نے اپنی رپورٹ میں یہ کہا ہے کہ یہ گڑبڑ مکمل طور پر غیر معمولی ہے اور ٹرینوں کو ہدایت کرنے والا مرکزی سرور مکمل طور پر پہنچ سے باہر ہے جس کی وجہ سے حکام نے اگلے نوٹس تک ٹرینوں کی آمدورفت کی اجازت نہیں دی، جبکہ اس آمد و رفت کی معطلی میں توسیع کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ ایک اور صیہونی اخبار یدیوت احرونٹ نے لکھا کہ ٹرینوں کی منسوخی کا اعلان اس وقت کیا گیا جب بہت سے لوگ (ہفتے کو چھٹی ختم ہونے کے بعد) اسٹیشنوں پر جا رہے تھے، تاہم یہ ابھی تک واضح نہیں ہے کہ اس کی وجہ کیا ہے اور کب ٹرینوں کو چلنے کی اجازت دی جائے گی۔

 

مشہور خبریں۔

بلنکن جھوٹ بول رہا ہے، اسرائیل نے جنگ بندی قبول نہیں کی: حماس

🗓️ 13 جون 2024سچ خبریں: حماس تحریک نے اس بات پر زور دیا کہ اس نے

ہم نے شام میں داعش کے سربراہ کو مار ڈالا: اردوغان

🗓️ 1 مئی 2023سچ خبریں:ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے اتوار کی شام اعلان

امریکہ کا اسرائیل کو ہتھیاروں کا نیا پیکج

🗓️ 7 مارچ 2024سچ خبریں: امریکی میگزین نے انکشاف کیا ہے کہ وائٹ ہاؤس نے

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کے بعد مندی کی واپسی، انڈیکس میں 1200 پوائنٹس کمی

🗓️ 13 دسمبر 2024 کراچی: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں جمعہ

ویکسینیشن کے قواعد کی تعمیل نہ کرنے والےملازمین کو گوگل کا انتباہ

🗓️ 16 دسمبر 2021نیویارک(سچ خبریں)  گوگل نے ویکسینیشن کے قواعد کی تعمیل نہ کرنے والے

ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز میں تیزی سے اضافہ

🗓️ 20 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مثبت کیسز

مختلف اداروں پر ٹریڈنگ کارپوریشن کے 311 ارب روپے واجب الادا ہونے کا انکشاف

🗓️ 12 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں انکشاف ہوا ہے کہ

کورونا: ملک بھر میں مزید 74 مریض انتقال کر گئے

🗓️ 23 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں)ملک بھر میں کورونا سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے