سچ خبریں: شمالی رام اللہ کے گاؤں جلجلیہ میں رہنے والے 80 سالہ فلسطینی شخص عمر عبدالمجید اسد کو اسرائیلی فورسز نے مار مار کے شہید کر دیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق فلسطینی شہید کو آج صبح گھر جاتے ہوئے اسرائیلی فوجیوں نے جلجلیہ گاؤں پر حملہ کرکے گرفتار کر کے مارا پیٹا۔ اس کی گرفتاری کے بعد صیہونی فوجیوں نے اس کی آنکھوں پر پٹی باندھی اور پھر اسے زیر تعمیر عمارت کے پاس زمین پر چھوڑ دیا۔ بوڑھا فلسطینی شخص زخموں کی شدت کے باعث بالآخر اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔