🗓️
سچ خبریں:نابلس شہر میں اسرائیلی فورسز کی براہ راست فائرنگ سے زخمی ہونے والے آٹھ فلسطینی نوجوانوں میں سے ایک شہید ہوگیا۔
فلسطینی ذرائع ابلاغ نے مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے ایک 28 سالہ فلسطینی شخص کی شہادت کی خبر دی،فلسطینی شہاب نیوز ایجنسی نے جمعہ کی رات اطلاع دی کہ محمد علی خبیصه جسے بیتا قصبے کے علاقے جبل صبیح میں صہیونی قابضین کا مقابلہ کرتے ہوئے سر میں گولی لگی تھی ، شہید ہوگیا۔
واضح رہے کہ بیتا قصبہ مغربی کنارے کے شہر نابلس کے جنوب میں واقع ہے،جبکہ آج صیہونی حکومت کی افواج نے ایک بار پھر جبل صبیح کے علاقے پر حملہ کیا اس لیے کہ یہ غاصب حکومت اس علاقے میں صہیونی بستی قائم کرنا چاہتی ہے ، تاہم اس علاقے میں رہنے والے فلسطینیوں نے قابضین کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔
واضح رہے کہ صیہونیوں کے اس حملے میں آٹھ فلسطینی قابض فوجیوں کی براہ راست فائرنگ سے زخمی ہوئےجن میں شہید علی خبیصه زخموں کی شدت کے باعث شہید ہوئے۔
شہاب نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آج فلسطینی نوجوانوں اور صہیونی قابضین کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں آنسو گیس سے درجنوں افراد زخمی ہوئے،قابل ذکر ہے کہ جبل صبیح کے علاقے میں فلسطینیوں کے مظاہروں اور یکجہتی نے پہلے صہیونی حکومت کو اس علاقے سے انخلاء پر مجبور کیا تھا۔
مشہور خبریں۔
آئی ایم ایف کا پھر سے "ڈو مور” کا مطالبہ
🗓️ 31 مئی 2024لاہور: (سچ خبریں) آئی ایم ایف کا پھر سے "ڈو مور” کا مطالبہ،
مئی
کے الیکٹرک کے بلوں میں ٹیکس وصولی کے خلاف درخواست مسترد
🗓️ 8 اکتوبر 2024کراچی: (سچ خبریں) سندھ ہائیکورٹ نے کے الیکٹرک کے بلوں میں ٹیکس وصولی کے خلاف درخواست
اکتوبر
اب ڈاکٹرز بھی چراغپا
🗓️ 25 جولائی 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت میں پیدا ہونے والے بحران کے تسلسل میں، مقبوضہ
جولائی
پاکستان گوادر بندرگاہ کو خطے کا تجارتی مرکز بنانے کا خواہاں
🗓️ 18 دسمبر 2024سچ خبریں: حکومت پاکستان گندم، کھاد اور چینی سمیت پبلک سیکٹر کی 60
دسمبر
آؤ مل کر افغانستان کوبنائیں؛ حامد کرزئی کا تمام افغانوں سے خطاب
🗓️ 4 دسمبر 2021سچ خبریں:افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی نے تمام نسلوں سے تعلق
دسمبر
مراد سعید نے سی پیک سے متعلق دستاویزی فلم کا ٹیزر شیئر کر دیا
🗓️ 30 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے قراقرم ہائی
دسمبر
الیکشن کمیشن کو مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عمل کرنا ہو گا، سپریم کورٹ کے ججوں کی دوسری وضاحت
🗓️ 18 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن کی جانب سے مخصوص نشستوں کا
اکتوبر
صہیونیوں کے درمیان اختلافات میں شدت
🗓️ 25 جون 2022سچ خبریں:مبصرین کا خیال ہے کہ مقبوضہ علاقوں میں نئی انتخابی مہم
جون