🗓️
سچ خبریں:فلسطینی جہاد اسلامی موومنٹ کے سکریٹری جنرل نے ایک تقریر میں کہا ہے کہ غزہ میں حالیہ جنگ کے نتیجہ یہ ہوا کہ صیہونی اس خطے پر دوبارہ حملہ کرنے سے پہلے اس کے نتائج کے بارے میں ہزاروں بار سوچتے ہیں۔
فلسطین الیوم کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی جہاد اسلامی موومنٹ کے سکریٹری جنرل زیاد النخالہ نے کہا ہے کہ غزہ میں ہونے والی حالیہ جنگ کے کے نتائج نے صہیونی دشمن کو غزہ پر دوبارہ کسی بھی حملے سے پہلے ہزاروں بار سوچنے کے لیے مجبور کیا ہے ، جہاد اسلامی فلسطین موومنٹ کے سکریٹری جنرل زیاد النخالہ نے مزید کہا کہ کیونکہ کوئی بھی حملہ قبضہ کرنے والوں کو بہت مہنگا پڑے گا۔
رپورٹ کے مطابق انٹرنیشنل اسٹڈیز ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات کے دوران ، جہاد اسلامی موومنٹ کے سکریٹری جنرل نے صیہونی منصوبے کاگہرائی سے جائزہ لینے کا مطالبہ کیا، انہوں نے کہا کہ ہم صہیونی منصوبے کے خلاف منصوبے کی تلاش کر رہے ہیں اور سیف القدس کی لڑائی کا ایک کارنامہ عرب قوم کو بیدار کرنا اور صیہونیوں کو نفسیاتی شکست دینا تھا۔
النخالہ نے بتایا کہ صہیونی ملیشیا خوشحالی کے ساتھ رہتی ہے یہی وجہ ہے کہ حالیہ جنگ میں انھوں نے غزہ کی سرحد تک آنے کی بھی ہمت نہیں کی، انہوں نے کہا کہ وہ وقت گذر گیا ہے کہ شیرون جب چاہتا تھا غزہ پر حملہ کرتا تھا۔
زیاد النخالہ نے زور دے کر کہا کہ غزہ میں مزاحمت کے ہاتھوں استعمال ہونے والا زیادہ تر اسلحہ فلسطین کے اندر ہی بنایا گیا تھا نیزہم ہمیشہ اپنی طاقت کو مستحکم کرنے اور فلسطینی عوام کو قابض دشمن کے خلاف لڑنے کی ترغیب دینے کی کوشش جاری رکھیں گے۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز حماس اسلامی مزاحمتی تحریک کے پولیٹیکل بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے بیروت میں لبنانی جماعت اسلامی کے رہنماؤں سے ملاقات کی، حماس کے وفد کے ممبران نے بھی اس اجلاس میں شرکت کی، اسماعیل ہنیہ نے لبنان کی جماعت اسلامی کی فلسطینی عوام کے لیے حمایت کو سراہتے ہوئے سیف القدس کی جنگ میں مزاحمت کی کامیابیوں کے بارے میں بات کی اور فلسطینی عوام کے مقاصد کے حصول کے لئے کوششوں کو جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔
مشہور خبریں۔
امریکی سینیٹ نے UNRWA کی امداد میں کٹوتی کیوں کی؟
🗓️ 5 فروری 2024سچ خبریں:امریکی سینیٹ نے بالآخر فلسطینی پناہ گزین ایجنسی کے لیے فنڈز
فروری
فیصل جاوید کا عمران خان کے بیرون ملک کے دوروں کے خرچے کے متعلق اہم بیان
🗓️ 30 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق سینیٹ اجلاس میں اپنی تقریر
جنوری
ٹرمپ کی جیت پر ردعمل کا اظہار کرنے والا پہلا عرب ملک
🗓️ 6 نومبر 2024سچ خبریں:قطر عرب دنیا کا پہلا ملک تھا جس نے ڈونلڈ ٹرمپ
نومبر
امریکا کا ساتھ دینے پر بہت نقصان ہوا: وزیر اعظم
🗓️ 22 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہےکہ جب ہم ماضی
فروری
رواں سال کے آغاز سے اب تک 13 فلسطینی بچے شہید
🗓️ 2 جون 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ (یونیسیف) نے منگل کو اعلان
جون
صیہونی فوج میں ہائی الرٹ
🗓️ 6 اپریل 2022سچ خبریں:صیہونی فوج کو غزہ کے خلاف کاروائی کرنے کے لیے تیار
اپریل
تیل پر بات چیت کے لیے امریکی حکام کا سعودی عرب کا خفیہ دورہ
🗓️ 26 مئی 2022سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن کے دو سینئر حکام نے سعودی
مئی
اسرائیل کی نجات پر مبنی امریکی قرارداد منظور
🗓️ 11 جون 2024سچ خبریں: امریکہ کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کے قیام
جون