صیہونی ضبط شدہ جہاز کے بارے میں کب بات کرؤ؟ انصاراللہ کا پیغام

یمن

🗓️

سچ خبریں: یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے ایک رکن نے بحیرہ احمر میں اسرائیلی بحری جہاز کو قبضے میں لینے میں اس ملک کی فوجی کارئیوں پر ردعمل ظاہر کیا۔

المیادین چینل کی رپورٹ کے مطابق یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے رکن محمد علی الحوثی نے کہا ہے کہ جب امریکہ اور صیہونی حکومت فلسطینیوں کا قتل عام روک لیں گے تو وہ یمنی افواج کے ذریعہ ضبط کیے جانے والے جہاز کے قبضے کے بارے میں بات کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: یمنی انصاراللہ کا عالم اسلام کے نام پیغام

گذشتہ روز یمن کی تحریک انصار اللہ کے سیاسی بیورو کے رکن علی القحوم نے اسرائیل سے تعلق رکھنے والے ایک مال بردار بحری جہاز کو قبضے میں لینے کو فسلطین کے مظلوم مگر سربلند لوگوں کی مدد کے لیے صنعاء کی واضح حمایت کے عین مطابق قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ Galaxy Leader کے نام سے بحیرہ احمر سے گزرنے والے اسرائیلی بحری جہاز کو پکڑنا یمن کی فلسطین، غزہ اور فلسطین کے مظلوم عوام کی حمایت میں ایک آزاد ملک کی حیثیت سے شرکت کے واضح اور اعلان کردہ فریم ورک کے اندر نیز الاقصیٰ طوفان کی لڑائی کا تسلسل  ہے۔

مزید پڑھیں: یمنی انصاراللہ نے امریکہ سے کیا کہا؟

القحوم نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ صنعاء غزہ کے طاقتور عوام کے خلاف غاصب حکومت کے جرائم کو تماشائی بن کر کبھی نہیں دیکھے گا اور نہ ہی ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھا رہے گا، مزید کہا کہ صنعاء حملہ آوروں کی حمایت میں مغربی اور امریکی استکبار کے میدان میں آنے کے باوجود اسرائیل کی عبوری حکومت کے خاتمے تک اپنی عملی حمایت جاری رکھے گا۔

مشہور خبریں۔

روس کی ایران کے ساتھ تیل اور گیس کے سلسلے میں تبادلہ خیال

🗓️ 7 اکتوبر 2022سچ خبریں:   روس کے نائب وزیر اعظم الیگزینڈر نوواک نے جمعہ کو

مسجد اقصیٰ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ واقعی خطرناک ہے: شیخ صبری

🗓️ 29 ستمبر 2022سچ خبریں:   یروشلم میں سپریم اسلامی کونسل کے سربراہ شیخ عکرمہ صبری

حکومت کالا باغ ڈیم کی طرح متنازع منصوبے نہ بنائے، بلاول بھٹو زرداری

🗓️ 21 نومبر 2024کراچی: (سچ خبریں) دریائے سندھ پر کینال منصوبے کے حوالے سے پاکستان

بائیڈن کا ایک بار پھر چیک اپ، وجہ؟

🗓️ 29 فروری 2024سچ خبریں: ریاستہائے متحدہ کے صدر نے کہا کہ وہ آج بدھ

نیتن یاہو اسرائیل کی قیادت کے اہل نہیں ہیں: لایپڈ

🗓️ 8 نومبر 2024سچ خبریں: اسرائیلی حکومت کی اپوزیشن کے سربراہ یائر لاپیڈ نے جمعرات

ہمارے ساتھ کیا ہونے والا ہے؟ صیہونی ماہرین کی وارننگ

🗓️ 22 ستمبر 2024سچ خبریں: صیہونی ماہرین نے مقبوضہ فلسطین میں نئے محاذوں کے کھلنے

جرمن شہری بڑھاپے میں غربت سے خوفزدہ

🗓️ 26 مئی 2023سچ خبریں:بہت سے جرمن شہریوں کو خدشہ ہے کہ ان کی قانونی

ملک میں معیشت کی تباہی کی ذمہ دار مسلم لیگ ن ہے

🗓️ 20 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)  تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے