?️
سچ خبریں:صیہونی صدر اسحاق هرتزوگ متحدہ عرب امارات کے ولی عہد محمد بن زائد کی دعوت پر ابوظہبی پہنچ گئے ہیں۔
قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کے صدر اسحاق هرتزوگ نے اپنے پہلے دورہ متحدہ عرب امارات میں جو ابو ظہبی کے ولی عہد محمد بن زائد کی دعوت پر انجام پا رہا ہے جس کے لیے انھونں نے محمد بن زائد کا شکریہ ادا کیا،قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کے صدر نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ اس دورے میں متحدہ عرب امارات کے اعلی حکام سے ملاقات کروں گا۔
واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات نے دوہزار بیس میں غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے معاہدے پر دستخط کئے تھے اور اس کے بعد اس ملک میں صیہونی حکومت کا سفارت خانہ قائم کرکے تل ابیب کے ساتھ سفارتی تعلقات بھی برقرار کئے جس کے بعد سےاسلامی تعلیمات سے متصادم اقدامات کئے جا رہے ہیں۔
امریکہ کے دباو میں آ کر اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی برقراری کے بعد سے متحدہ عرب امارات میں اسلامی قوانین کی سراسر خلاف ورزیاں شروع ہو گئیں اورمتحدہ عرب امارات نے دباو میں آ کر 40 قوانین میں تبدیلیاں کیں جن میں شادی سے پہلے جنسی تعلقات قائم کرنے کو بھی جرائم کی فہرست سے نکال دیا گیا ،اس کے علاوہ متحدہ عرب امارات نے، شراب نوشی، غیرت کے نام پر قتل جیسے قوانین میں نرمی کی ہے۔
متحدہ عرب امارات کے سرکاری میڈیا سے جاری بیان میں ہدایت کی گئی ہے کہ جوڑے باقاعدہ شادی سے قبل پیدا ہونے والے بچوں کو قانونی حیثیت دینے کے لیے فوری طور پر شادی کرلیں، بیان میں خبردار کیا گیا ہے کہ اگر والدین بچے کو تسلیم نہیں کرتے اور اس کی دیکھ بھال نہیں کرتے تو ان پر فوجداری مقدمہ چلایا جائے گا جس کی سزا دو سال قید ہو سکتی ہے۔
قبل ازیں متحدہ عرب امارات میں شادی سے قبل جنسی تعلق قائم رکھنے اور بچوں کی پیدائش قابل گرفت جرم تھا تاہم اب صرف شادی کے بغیر پیدا ہونے والے بچوں کو نہ اپنانا جرم قرار دیا گیا ہے۔
متحدہ عرب امارات میں اسلامی تعلیمات مخالف نام نہاد اصلاحات کی تفصیلات بتدریج سامنے آ رہی ہیں، ان قوانین کا اطلاق یکم جنوری سے ہوا ہے۔


مشہور خبریں۔
چابہار معاہدے سے پورے خطے کا فائدہ : ہندوستانی وزیر خارجہ
?️ 15 مئی 2024سچ خبریں: ایران کی اسٹریٹجک بندرگاہ چابہار کے لیے ہندوستان اور ایران
مئی
یوکرین کے توپ خانے پر روسی فوج کا حملہ
?️ 18 ستمبر 2022سچ خبریں: اتوار کو روسی وزارت دفاع کے ترجمان نے ایک پریس
ستمبر
اسرائیل نے جنگ بندی کی خلاف وزری کرتے ہوئے ایک مرتبہ پھر غزہ کی پٹی پر فضائی حملے شروع کردیئے
?️ 16 جون 2021غزہ (سچ خبریں) دہشت گرد ریاست اسرائیل نے جنگ بندی کی خلاف
جون
اذان سمیع خان اور صنم سعید کا ’ہم دم‘ ریلیز
?️ 8 جنوری 2024کراچی: (سچ خبریں) معروف گلوکار اذان سمیع خان کا نیا گانا ’ہم
جنوری
کیا غزہ پر حملہ اسرائیل کی ڈیٹرنٹ طاقت کو بحال کر سکے گا،صیہونی میڈیا کا کیا کہنا ہے؟
?️ 19 جنوری 2024سچ خبریں: صیہونی وزیر اعظم کی کارکردگی پر بڑھتی ہوئی داخلی تنقید
جنوری
سابق اسرائیلی وزیر اعظم: امریکہ میں بھی اب ہماری کوئی جگہ نہیں ہے
?️ 5 اگست 2025سچ خبریں: اسرائیل کے سابق وزیر اعظم نے اعتراف کیا ہے کہ
اگست
عراق میں صیہونیوں کا نیا منصوبہ
?️ 12 اپریل 2022سچ خبریں:عراقی پارلیمنٹ کے سابق اسپیکر نے عراق پر کنٹرول حاصل کرنے
اپریل
بائیڈن مقبولیت میں کمی سے کانگریس کے ڈراؤنے خواب تک
?️ 16 جنوری 2022سچ خبریں: بائیڈن انتظامیہ کی گزشتہ ہفتے لازمی ویکسینیشن آرڈر پاس کرنے
جنوری