?️
سچ خبریں: صیہونی کابینہ کا سیکورٹی اجلاس اس حکومت کے وزیر اعظم ، متعدد فوجی اور انٹیلی جنس سربراہوں کی موجودگی میں منعقد ہوا جس میں سکیورٹی حکام نے کہا کہ وہ شمالی محاذ پر تصادم نہیں چاہتے ہیں۔
صیہونی اخبار یدیوت احرونٹ کی رپورٹ کے مطابق اس وقت جب کہ صیہونیوں کی حزب اللہ کے ساتھ کشیدگی اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے اتوار کے روز شمالی مقبوضہ فلسطین میں سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔
یہ بھی پڑھیں: صیہونی حزب اللہ سے بچنے کے لیے کیا کر رہے ہیں؟
یاد رہے کہ نیتن یاہونے سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد اعلی سکیورٹی عہدیداروں کے ساتھ ایک میٹنگ کی جس میں صیہونی وزیر جنگ یوو گیلانت، مسلح افواج کے سربراہ ہرزی ہالوی ، سلامتی کونسل، موساد اور شن بیٹ کے سربراہان موجود تھے۔
نیتن یاہو کے دفتر نے اطلاع دی ہے کہ وزیر اعظم کو فوج اور سکیورٹی ایجنسیوں سے سفارشات اور مجوزہ منصوبے موصول ہوئے ہیں ۔
یاد رہے کہ میٹنگ کے دوران کوئی خاص فیصلہ نہیں کیا گیا، تاہم سیکیورٹی حکام نے کہا کہ ہم شمالی محاذ پر تصادم نہیں چاہتے۔
یاد رہے کہ حال ہی میں صیہونی داخلی سلامتی کے مطالعاتی مرکز نے ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ ہم حزب اللہ کے خلاف اسرائیل کی ڈیٹرنس کی تباہی کے مرحلے پر ہیں، حزب اللہ ماضی کے مقابلے میں بہت زیادہ طاقت حاصل کر چکی ہے اور بہت زیادہ ہمت والے اقدامات کرتی ہے۔
مرکز نے مزید لکھا کہ حزب اللہ کی جانب سے طاقت حاصل کرنے کا عمل جاری ہے اور ہماری افواج اس گروپ کے ساتھ تصادم سے گریز کرتی ہیں،اس مسئلے نے ایک خطرناک اسٹریٹجک صورتحال پیدا کی ہے جسے روکنا ضروری ہے۔
واضح رہے کہ حزب اللہ نے حال ہی میں سرحدی شہر الغجر کے شمالی حصے میں صیہونی حکومت کی مشکوک نقل و حرکت کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے کہا کہ حال ہی میں قابض صیہونی افواج نے سرحدی شہر الغجر کے شمالی حصے میں خطرناک کاروائیاں کی ہیں۔
مزید پڑھیں: حزب اللہ کے بارے میں صیہونی کمانڈر کا حیرن کن اعتراف
قابل ذکر ہے کہ یہ ایک ایسا خطہ ہے جسے اقوام متحدہ لبنان کی سرزمین کے ایک حصے کے طور پر بغیر کسی بحث اور تنازع کے تسلیم کرتی ہے۔
سرحدی شہر الغجر کے شمالی حصے میں صیہونی حکومت کے مشتبہ اقدامات میں خاردار تاریں کھینچنا اور قصبے کے گرد سیمنٹ کی دیوار بنانا شامل ہے۔
حزب اللہ تحریک کے شرعی بورڈ کے سربراہ محمد یزبک نے ہفتے کے روز اس بات پر زور دیا کہ یہ تحریک تمام میدانوں میں تمام استکباری طاقتوں کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے۔
مشہور خبریں۔
پرویز الہٰی کا گجرات سے متعلق بیان اُن کے خلاف چارج شیٹ ہے۔ عظمی بخاری
?️ 13 ستمبر 2025لاہور (سچ خبریں) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ
ستمبر
ہفتہ وار مہنگائی اضافے کے بعد 29.6 فیصد ریکارڈ
?️ 28 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کے
اکتوبر
کشمیریوں کا بنیادی مطالبہ بھارتی قبضے سے آزادی ہے، مسرت عالم
?️ 12 اکتوبر 2024سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں
اکتوبر
ٹھٹھہ: بھتیجی کو ریپ کے بعد قتل کرنیوالے چچا اور ساتھی کو سزائے موت سنادی گئی
?️ 2 فروری 2025لاہور: (سچ خبریں) ٹھٹھہ سیشن کورٹ نے دسمبر 2019 میں گھارو میں
فروری
مقبوضہ کشمیر:برہان وانی کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پوسٹر چسپاں
?️ 9 جولائی 2025سرینگر: (سچ خبریں) کشمیری نوجوان رہنما برہان مظفر وانی کو آج ان
جولائی
میں مناظره کے دوران تقریباً سو رہا تھا: بائیڈن
?️ 3 جولائی 2024سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن نے ریپبلکن حریف ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ
جولائی
بلدیاتی انتخابات میں مبینہ دھاندلی، جماعت اسلامی کا سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ
?️ 11 جون 2023کراچی: (سچ خبریں) جماعت اسلامی کراچی کے امیر اور میئر کراچی کے
جون
برطانوی رکن پارلیمنٹ کا قتل دہشت گردی کا واقعہ ہے: برطانوی پولیس
?️ 16 اکتوبر 2021سچ خبریں:برطانوی انسداد دہشت گردی پولیس کا کہنا ہے کہ برطانوی رکن
اکتوبر