?️
سچ خبریں: صیہونی میڈیا کی رپورٹ میں قابض حکومت کے سیکورٹی اور جاسوسی کرنے والے عناصر کے فونز میں حماس کی سیکورٹی فورسز کے داخل ہونے سے آگاہ کیا گیا ہے۔
فلسطینی شہاب خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صہیونی اخبار Haaretz کی جانب سے کی جانے والی فیلڈ تحقیقات کے نتائج، جس کی تفصیلات آئندہ دو روز میں شائع کی جائیں گی، میں اس بات پر زور دیا ہے کہ حماس کی سیکورٹی فورسز نے صہیونی انٹیلی جنس سروسز کے افسران کے فونز کو ہیک کرنے میں کامیابی حاصل کر لی۔
یہ بھی پڑھیں: صیہونی اعلیٰ فوجی انٹیلی جنس عہدیدار مستعفی،وجہ؟
اس تحقیق کے نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ حماس نے اس پیچیدہ سیکیورٹی آپریشن میں فلسطین کے باہر سے درآمد کی گئی جدید تکنیکی ٹیکنالوجیز کا استعمال کیا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق؛ حماس کی سیکیورٹی فورسز نے اسرائیلی انٹیلی جنس افسران کی کچھ فلسطینی شہریوں کے ساتھ واٹس ایپ اور دیگر ایپلی کیشنز کے ذریعے ہونے والی گفتگو کو روک دیا ہے۔
اس رپورٹ میں اس بات پر تاکید کی گئی ہے کہ صیہونی حکومت کی سیکورٹی سروسز کا خیال ہے کہ یہ واضح نہیں ہے کہ انہوں نے اس عمل کو روکنے کے لیے جو نئے حفاظتی اقدامات پر غور کیا ہے وہ ان فونز کی دوبارہ ہیکنگ کو روکنے کے لیے کافی ہیں یا نہیں۔
حماس کی جانب سے7 اکتوبر کو اسرائیل پر حملے میں صیہونی حکومت کی انٹیلی جنس ناکامی کے بعد قابض انٹیلی جنس سروس کے سربراہ ہارون ہالوی نے حال ہی میں اعلان کیا کہ وہ انٹیلی جنس کی ناکامی کی وجہ سے اپنے عہدے سے سبکدوش ہو رہے ہیں۔
ہالوی نے پہلے اور واحد اسرائیلی اہلکار ہیں جنہوں نے صیہونی حکومت کی سرحدوں پر حماس کے بے مثال حملے کے بعد شکست کی ذمہ داری قبول کی اور اس بات پر زور دیا کہ ان سے اپنے فرائض کی انجام دہی میں غلطیاں ہوئیں۔
طے پایا ہے کہ ہالوی اپنے جانشین کا اعلان کرنے کے بعد سبکدوش ہو جائیں گے،جو ان سینئر اسرائیلی سیکورٹی اہلکاروں میں مزید استعفوں کی راہ ہموار کر سکتا ہے جو 7 اکتوبر کو ہونے والے بڑے حملے سے قبل حماس کی نقل و حرکت اور منصوبوں کی پیش گوئی کرنے میں ناکام رہے۔
مزید پڑھیں: حزب اللہ کی انٹیلی جنس طاقت صیہونیوں کے لیے ڈراؤنا خواب
اسرائیلی حکام کے مطابق حماس کے حملے کے نتیجے میں تقریباً 1200 اسرائیلی ہلاک اور 250 افراد کو یرغمال بنایا گیا جس کے جواب میں اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی پر زبردست حملہ کیا جو 6 ماہ قبل سے جاری ہے اور ان حملوں میں 35 ہزار سے زائد افراد شہید ہو چکے ہیں۔


مشہور خبریں۔
اڑھائی سال پہلے ایس آئی ایف سی بنایا گیا کہ 100 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری آئے گی
?️ 23 نومبر 2025لاہور: (سچ خبریں) تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماء اور سابق گورنر سندھ زبیر عمر کا
نومبر
وائٹ ہاؤس میں زلنسکی کی تحقیر؛ یوکرین جنگ کا مستقبل کس سمت جا رہا ہے؟
?️ 1 مارچ 2025 سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرینی صدر ولادیمیر زلنسکی کے
مارچ
پاکستان کے خلاف معاشی دہشت گردی؛ عمر ایوب کی زبانی
?️ 30 جون 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب
جون
افغان شہری اب صرف ویزے سے داخل ہو سکیں گے: پاکستان
?️ 16 مئی 2025سچ خبریں: افغان مہاجرین کی قومی کمیشن پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ
مئی
فلسطینی عیسائیوں کی صیہونی فلیگ مارچ کی مذمت
?️ 2 جون 2022سچ خبریں:فلسطینی عیسائی برادری نے صیہونیوں کے فلیگ مارچ کو اشتعال انگیز
جون
پاک بحریہ کی مشق ’امن 25‘ کے آخری روز آرمی چیف کی شرکت، بحیرہ عرب میں سلامی دی گئی
?️ 11 فروری 2025کراچی: (سچ خبریں) کراچی میں پاکستان نیوی ڈاکیارڈ کے خوبصورت ساحلی علاقے
فروری
ٹرمپ جمہوریت کے لیے بہت بڑا خطرہ ہیں:بائیڈن
?️ 8 جنوری 2022سچ خبریں:امریکی صدر جوبائیڈن نے اس ملک کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ
جنوری
میرے بیٹے بہت پریشان تھے: عمران خان
?️ 10 نومبر 2022لاہور: (سچ خریں) عمران خان پر ہونے والے قاتلانہ حملے نے جہاں
نومبر