?️
سچ خبریں:شام کی وزارت خارجہ نے دمشق کے مضافات میں صیہونی حکومت کے حملے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سلامتی کونسل اور اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کو خطوط بھیجے ہیں۔
صیہونی حکومت کی جارحیت کے جواب میں شام کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا کہ ہم سلامتی کونسل اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ دمشق کے مضافات میں اسرائیلی حملوں کی مذمت کریں، ہم اس حملے کا مناسب ذرائع سے جواب دینے کا حق محفوظ رکھتے ہیں اور جو بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کا چارٹر حملوں کے خلاف متعین کرتا ہے۔
شام کی وزارت خارجہ نے دمشق کے مضافات میں صیہونی حکومت کے مجرمانہ حملوں کے حوالے سے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے صدر کو دو الگ الگ خط بھیجے ہیں،ان خطوط میں کہا گیا ہےکہ 22 جولائی 2022 کو اسرائیلی قابض فوج نے مقبوضہ گولان سے شام پر میزائل داغ کر مجرمانہ حملہ کیا جس سے بعض علاقوں کو نشانہ بنایا گیا۔
واضح رہے کہ دمشق کے نواحی علاقے قابض فوج کے بزدلانہ حملے کے نتیجے میں تین شامی فوجی شہید اور سات زخمی ہوئے ، شام کی وزارت خارجہ نے کہا کہ شام اسرائیل کے ان لگاتار حملوں کے خلاف بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے ذریعہ اجازت یافتہ تمام مناسب آلات کے ساتھ رد عمل کا اظہار کرنے کے اپنے حق پر اصرار کرتا ہے نیز سلامتی کونسل اور اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل سے ایک بار پھر صیہونیوں کو اس جارحیت کا ذمہ دار ٹھہرانے کا مطالبہ کرتا ہے اور اپیل کرتا ہے کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق عمل کریں اور اس نئے اسرائیلی حملے کی بلا تاخیر مذمت کریں۔


مشہور خبریں۔
یمن جنگ بندی میں توسیع کے لیے امریکی ایلچی کا ریاض اور ابوظہبی کا دورہ
?️ 6 نومبر 2022سچ خبریں:یمن میں امریکی ایلچی نے اس ملک میں جنگ بندی کو
نومبر
فرانسیسی پارلیمنٹیرینز کا حکومت پر عدم اعتماد
?️ 18 مارچ 2023سچ خبریں:ایمینوئل میکرون کی حکومت کے متنازعہ پنشن پلان پر ردعمل کے
مارچ
"حج ابوالفضل”؛ ایک شہید کمانڈر جو دو بار قاتلانہ حملے میں بچ گیا
?️ 30 ستمبر 2025سچ خبریں: لبنان میں حزب اللہ کے تیسرے شخص حج علی کرکی،
ستمبر
صیہونیوں کے ہاتھوں فلسطینیوں کے گھروں کے انہدام میں تیزی
?️ 13 فروری 2021سچ خبریں:نئے سال کے آغاز سے ہی صیہونی حکومت نے فلسطینیوں کے
فروری
صہیونی فوجی اڈے سے 60 ہزار گولیوں کی چوری
?️ 25 جولائی 2025صہیونی فوجی اڈے سے 60 ہزار گولیوں کی چوری اسرائیلی اخبار معاریو
جولائی
قبضے کے خلاف مقاومت ایک جائز حق
?️ 25 نومبر 2021سچ خبریں: برطانوی پارلیمنٹ میں کنزرویٹو پارٹی کے رکن کرسپن بلنٹ نے خبردار
نومبر
الشفاء ہسپتال پر حملہ آوروں کے حملے میں 100 شہید
?️ 23 مارچ 2024سچ خبریں:غزہ میں حماس حکومت کے میڈیا آفس کے ڈائریکٹر اسماعیل الثوابتہ
مارچ
ریاض کے تل ابیب کے ساتھ پوشیدہ تعلقات
?️ 12 جنوری 2022سچ خبریں: لبنان میں سعودی سفیر ولید بخاری کی طرف سے حزب
جنوری