?️
سچ خبریں:صیہونی جیلوں سے موصول ہونے والی رپورٹوں اور دستاویزات سے معلوم ہوتا ہے کہ صیہونی جیلوں میں قید فلسطینیوں کی صورتحال نازک ہے۔
صہیونی جیلوں میں قیدی بن کر رہنا فلسطینیوں کے لیے ایک پریشان کن تجربہ ہے، فلسطینی آبادی کا پانچواں حصہ قبضے کے آغاز سے ہی کسی نہ کسی وقت قید کیا گیا ہے، 1967 میں ہونے والی چھ روزہ جنگ کے بعد سے صیہونی حکومت نے 700000 سے زیادہ جن افراد کو قید کیا ہےان میں زیادہ تر فلسطینی ہیں جن میں سے کچھ کی حراست میں موت ہو گئی جبکہ کچھ ابھی تک قید میں ہیں۔
الجزیرہ کے مطابق ہزاروں فلسطینی بغیر کسی الزام کے صیہونی انتظامی حراست میں ہیں جنہیں یہ بھی نہیں معلوم کہ انھیں کس جرم میں گرفتار کیا گیا ہے، رپورٹ کے مطابق اسرائیلی جیلوں میں فلسطینی قیدی خوفناک حالات میں رہتے ہیں اور ان کے ساتھ ظالمانہ اور غیر انسانی سلوک کیا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ انسانی حقوق کے گروپوں نے اسرائیلی جیلوں میں جسمانی اور نفسیاتی تشدد کی مختلف شکلوں کو دستاویزی شکل دی ہے جس میں من مانی مار پیٹ، قید تنہائی کا زیادہ استعمال اور گھر والوں سے ملنے کو روکنا شامل ہے۔
اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ زیر حراست فلسطینی افراد سے پوچھ گچھ کے دوران شن بیٹ (اسرائیلی داخلی سلامتی سروس) کی طرف سے استعمال کی جانے والی تکنیک تشدد پر مشتمل ہے جبکہ فلسطینی قیدی شروع میں قلم اور کاغذ سے محروم تھے، تاہم اب ان کے لیے کتابوں پر بھی پابندی لگا دی گئی۔


مشہور خبریں۔
بھارت دھمکیوں، غلط بیانی یا طاقت کے ذریعے اپنے مقاصد حاصل نہیں کرسکتا، دفترخارجہ
?️ 2 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے بھارتی رہنماؤں اور بھارتی وزارت خارجہ
جون
کیا سعودی عرب کی پہلی خاتون وزیر خارجہ ہوں گی؟
?️ 31 دسمبر 2024سچ خبریں:ریما بنت بندر بن سلطان، جو سعودی عرب کی پہلی خاتون
دسمبر
صیہونی کمانڈوز کا "میڈلین” جہاز پر حملہ، مسافر اغوا
?️ 9 جون 2025سچ خبریں: انسانی امداد لے جانے والا جہاز "میڈلین”، جس پر فلسطین کے
جون
سلمان خان اپنی فلم کی آمدنی کہاں استعمال کریں گے؟
?️ 6 مئی 2021ممبئی(سچ خبریں)بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے ایک اہم فیصلہ لیتے ہوئے
مئی
اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنے کی درخواست خارج کردی
?️ 15 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) توشہ خانہ کیس میں ٹرائل کورٹ سے جاری عمران
مارچ
مغرب نے ہمیں دھوکہ دیا : یوکرینی
?️ 21 فروری 2024سچ خبریں:ایک سروے کے نتائج بتاتے ہیں کہ جیسے جیسے یوکرین میں
فروری
امیر قطر نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس میں صیہونی حکومت کو لقب سے نوازا؟
?️ 20 ستمبر 2023سچ خبریں: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس سے خطاب
ستمبر
کیا امریکی حکومت ایک بار پھر شٹ ڈاؤن ہوگی؟
?️ 8 جنوری 2026سچ خبریں:امریکی کانگریس کے سینئر قانون سازوں نے 5 جنوری کو حکومت
جنوری