?️
سچ خبریں:صیہونی عبوری حکومت کے وزیراعظم نے غیر واضح طور پر اس حکومت کے ایٹمی ہتھیاروں کا ذکر کیا۔
صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نے پیر کے روز اس حکومت کے ایٹمی توانائی کمیشن کے نئے سربراہ کی تقرری کی تقریب میں ایک بار پھر غیر واضح طور پر اس بات کی تصدیق کی کہ اس حکومت کے پاس ایٹمی ہتھیار موجود ہیں،ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم یائر لاپڈ نے جوہری ہتھیاروں کے ذخیرے کی پردہ پوشی کرتے ہوئے اشارہ کیا کہ تل ابیب کے پاس تمام خطرات کے خلاف اپنی بقا کو یقینی بنانے کے لیے دوسری صلاحیتیں موجود ہیں۔
لاپڈ نے کہا کہ اسرائیل کی آپریشنل صلاحیتوں میں دفاعی صلاحیتوں اور جارحانہ صلاحیتوں کے ساتھ ساتھ اور بھی بہت کچھ ہے جسے غیر ملکی میڈیا دیگر صلاحیتوں کا نام دیتا ہے۔
لاپڈ نے مزید کہا کہ یہ دیگر صلاحیتیں ہیں جو ہمیں زندہ رکھتی ہیں اور ہماری بقا کو یقینی بناتی ہیں جب تک کہ ہمارے بچے یہاں موجود ہیں،اپنی تقریر کے ایک اور حصے میں صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نے ایران کے ایٹمی پروگرام کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی ترقی کر رہے ہیں۔
یاد رہے کہ ابھی تک صیہونی حکومت نے سرکاری طور پر اس بات کی تصدیق نہیں کی ہے کہ اس کے پاس جوہری ہتھیار ہیں،دریں اثنا ایران جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے(NPT) کے دستخط کنندگان میں سے ایک اور بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے رکن کے طور پر اس بات پر زور دیتا ہے کہ اسے پرامن جوہری ٹیکنالوجی کا حق حاصل ہے۔
مشہور خبریں۔
جرمنی تک طوفان الاقصیٰ کے جھٹکے
?️ 8 اکتوبر 2023سچ خبریں: جرمن چانسلر نے ایک پیغام شائع کرکے فلسطینی مزاحمت کے
اکتوبر
کسی کو دوسری یا چوتھی بار وزیراعظم بنانے سے بہتر ہے عوام مجھے موقع دیں، بلاول
?️ 17 نومبر 2023ایبٹ آباد: (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری
نومبر
ملک کی اہمیت میں بے پناہ اضافہ
?️ 27 فروری 2021اسلام آباد {سچ خبریں} پاکستان میں 46ممالک کی بحری مشقوں نے ملک
فروری
بغداد میں ترکی کے خلاف مظاہرہ
?️ 18 فروری 2021سچ خبریں:ترک فوج کے شمالی عراق میں داخلے کے بعد اس ملک
فروری
وزیر اعظم نے ہندووں کو ہولی کی مبارکباد دی
?️ 28 مارچ 2021لاہور (سچ خبریں ) ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کےمطابق وزیر اعظم عمران
مارچ
انڈونیشیا کی لاپتہ آبدوز میں موجود تمام افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوگئی
?️ 26 اپریل 2021جکارتا (سچ خبریں) انڈونیشیا میں حکام کا کہنا ہے کہ اتوار کے
اپریل
صہیونی ویب سائٹ کا حزب اللہ کی صلاحیتیوں کے بارے میں اہم اعتراف
?️ 24 جولائی 2021سچ خبریں:اس وقت جبکہ تل ابیب نے حزب اللہ کے خلاف پروپگنڈے
جولائی
ایرانی صدر کا دورۂ لاطینی امریکہ اور عالمی میڈیا
?️ 22 جون 2023سچ خبریں:ایرانی صدر کے لاطینی امریکہ کے دورے سے متعلق کیے جانے
جون