?️
سچ خبریں:اسرائیلی فوج کے ریزرو چیف نے غزہ کی حالیہ جنگ میں ناکامی اور علاقائی جنگ شروع کرنے کے لئے فوج کی تیاری نہ ہونے میں تل ابیب کی شکست کا اعتراف کیا۔
غزہ کی پٹی پر حالیہ حملے کے دوران صیہونی حکومت کی شکست کا حوالہ دیتے ہوئے اسرائیلی ریزرو فورسز کے ایک سینئر کمانڈر جنرل اسحاق بریک نے اپنے ایک مضمون میں لکھا ہے کہ اسرائیلی فوج علاقائی جنگ شروع کرنے کے لئے تیار نہیں ہے اور اس کی زمینی افواج تباہی کے دہانےپر پہنچ چکی ہے، عبرانی زبان کے اخبار ہارٹیز میں شائع ہونے والے اپنے مضمون میں انہوں نے لکھا ہے کہ اسرائیلیوں نے اس مہینے کے مشرقی ہووحشت کے منظر نامے کی حقیقت کا مزہ چکھا ، جس نے اس نظریہ کے مکمل خاتمے کا مجسمہ پیش کیا کہ جنگیں فضائیہ کے ذریعے جیتی سکتی ہیں۔
صہیونی جنرل نے اعتراف کیا کہ غزہ کی پٹی کے خلاف حارس الاسوار نامی حالیہ آپریشن کے دوران اس تصور اور نظریہ کو زندہ کرنے کی کوشش کی گئی خاص طور پر ریٹائرڈ جرنیلوں کے ذریعہ جو بعض اوقات تجزیہ کاروں کی حیثیت سے نیوز چینلوں پر آتےہیں، انہوں نے مزید کہا کہ ہماری فضائیہ کے بیشتر طیاروں نے آپریشن میں حصہ لیااورغزہ میں حماس اور اسلامی جہاد کے انفراسٹرکچر کو دن رات تباہ کردیا گیا نیز سیکڑوں آپریشنل پروازیں کی گئیں اور طیاروں نے ہزاروں کی تعداد میں ایسا اسلحہ استعمال کیا جس پر اربوں شیکل [صیہونی کرنسی] کی لاگت آئی،تاہم اس کے باوجود اسرائیل میزائلوں اور مارٹروں کو روکنے بلکہ اس سے بھی بڑھ کر ایگزیکٹو فائر میں داخل ہونے میں ناکام رہا۔
انھوں نے مزید کہا کہ حماس اور جہاد اسلامی نے راکٹوں اور مارٹروں کو فائر کرنا جاری رکھا گویا کسی چیز نے انہیں تکلیف نہیں پہنچائی اور ایسا لگتا ہے کہ وہ طویل عرصے تک ایسا کرتے رہ سکتے ہیں، سینئر اسرائیلی ریزرو عہدیدار نے مزید کہاکہ ہم برسوں سے اسرائیل کے اسٹریٹجک بازو کی حیثیت سے فضائیہ کے بارے میں بات کرتے رہے ہیں اور عملی طور پر دشمن کے طیاروں کے خلاف اس کی طاقت واضح ہے اور اس کا فائدہ واضح ہےلیکن میزائلوں اور مارٹر کے خلاف اس کی صلاحیتیں بہت کم ہیں۔


مشہور خبریں۔
غزہ میں جنگ بندی کا مستقبل عرب تجزیہ کار کے تین ممکنہ منظرنامے
?️ 29 اکتوبر 2025غزہ میں جنگ بندی کا مستقبل عرب تجزیہ کار کے تین ممکنہ
اکتوبر
مارو گے تو جواب صرف غزہ سے نہیں دیا جائے گا؛فلسطینی مجاہدین کا صیہونیوں کو انتباہ
?️ 27 اپریل 2023سچ خبریں:فسلطینی مزاحمتی گروہوں نے صیہونی حکومت کو کسی بھی غلط اقدام
اپریل
پولیس کی طرف بڑھنے والے ہاتھ توڑ دیں گے، نگران وزیر اعلیٰ پنجاب
?️ 20 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے
مارچ
ملک بھر میں اومیکرون کے کیسز میں اضافہ
?️ 28 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) اطلاعات کے مطابق اومیکرون کے اسلام آباد میں17،
دسمبر
عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 15 کروڑ ڈالرز کی منظوری دیدی
?️ 15 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 15 کروڑ
جون
روسی افواج کیف پر قبضہ کر لیں گی: قدیروف
?️ 11 اپریل 2022سچ خبریں: روسی صدر ولادیمیر پوتن کے مضبوط اتحادی رمضان قدیروف نے
اپریل
زیادہ تر امریکی ٹرمپ کو نوبل انعام کا مستحق نہیں سمجھتے
?️ 24 ستمبر 2025سچ خبریں: واشنگٹن پوسٹ کے ایک سروے میں شامل 76 فیصد شرکاء
ستمبر
غزہ میں 2 سال بعد صہیونی جرائم کے اعدادوشمار؛ دور جدید کی سب سے بڑی انسانی المیہ
?️ 7 اکتوبر 2025سچ خبریں: اس پٹی کے خلاف صیہونی حکومت کی نسل کشی کے
اکتوبر