?️
سچ خبریں:صیہونی جاسوس پروگرام بنانے والی کمپنی این ایس او کے سی ای او اپنے 100 ملازمین سمیت اپنی نوکریوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
صیہونی اخبار ہارٹیز نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ اسرائیلی جاسوسی پروگرام پیگاسس بنانے والی مرکزی کمپنی این ایس او گروپ نے اعلان کیا کہ کمپنی کے سی ای او شالیو ہالیو نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے جس کے بعد یارون شوہت کو کمپنی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔
اس کمپنی کے ایک باخبر ذریعے نے اس بات پر زور دیا کہ کمپنی کے تقریباً 100 ملازمین، جو کہ اس کے کل ملازمین کا تقریباً 17 فیصد ہیں، کی بھی چھانٹی کر دی گئی ہے اور کمپنی کا انتظام ایک سپروائزر کے ذریعے چلایا جائے گا جب تک کہ نئے سی ای او کا انتخاب نہیں ہو جاتا۔
واضح رہے کہ اس کمپنی نے اپنے جاسوسی پروگرام کے ذریعے، جسے تل ابیب نے متعدد ممالک اور حکومتوں کو فروخت کیا، متعدد صیہونی رہنماؤں، سیاسی، ثقافتی، اقتصادی شخصیات وغیرہ کی جاسوسی بھی کی جس کی وجہ سے مختلف عدالتوں میں اس کے خلاف مقدمات چل رہے ہیں۔
اگرچہ کمپنی کے عہدیداروں کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے یہ جاسوسی پروگرام دہشت گردوں اور جرائم پیشہ افراد کی شناخت اور گرفتاری کے لیے بنایا تھا، لیکن خطے کی آمرانہ حکومتوں سمیت مختلف ممالک کے بہت سے باخبر ذرائع نے میڈیا سے گفتگو میں اعتراف کیا کہ ان حکومتوں کے مخالفین کے خلاف کاروائی کرنے کے لیے یہ پروگرام استعمال کیا گیا ہے۔


مشہور خبریں۔
ٹرمپ، چین کے ساتھ تجارتی جنگ ہار گئے
?️ 2 نومبر 2025ٹرمپ، چین کے ساتھ تجارتی جنگ ہار گئے سی این این نے
نومبر
روس کے خلاف مغربی پابندیاں توانائی کے بحران کا باعث: سعودی عرب
?️ 5 فروری 2023سچ خبریں:سعودی وزیر توانائی عبدالعزیز بن سلمان نے ہفتے کے روز خبردار
فروری
ڈی جی آئی کی تعیناتی سے وزیر اعظم کیوں ناراض ہوئے
?️ 13 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) دفاعی تجزیہ کار جنرل (ر) اعجازاعوان کا کہنا
اکتوبر
اسلام آباد میں یونین کونسلز میں اضافے کے خلاف الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم
?️ 24 دسمبر 2022اسلام آباد 🙁سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ نے یونین کونسلز بڑھانے
دسمبر
بھارت کا مقبوضہ کشمیر میں ایک اور گھناؤنا قدم؟
?️ 5 اگست 2023سچ خبریں: بھارت کا مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب بدلنے کا
اگست
خوبصورت ہونے کا فائدہ ہوا، خواتین مداحوں سے متعلق نہیں جانتا، عماد عرفانی
?️ 29 جنوری 2025کراچی: (سچ خبریں) اداکار عماد عرفانی نے اعتراف کیا ہے کہ خوبصورت
جنوری
ہم امریکہ سے کبھی آمنے سامنے بات نہیں کریں گے
?️ 30 نومبر 2023سچ خبریں:شمالی کوریا کے رہنما کی بہن نے آج صبح سویرے امریکہ
نومبر
روس کے خلاف مغربی ممالک کی ایک اور ناکامی
?️ 21 جولائی 2023سچ خبریں: روسی وزارت خارجہ کی ترجمان کا کہنا ہے کہ مغرب
جولائی