صیہونی جاسوسی تنظیم سائبر حملے کا شکار

صیہونی

?️

سچ خبریں:صہیونی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ ایک ہیکر گروپ نے اسرائیلی جاسوسوں کی سرگرمیوں سے متعلق 120000 فائلوں کے بارے میں معلومات لیک کی ہیں۔
صیہونی حکومت کے این 12 ٹی وی چینل نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ "شارپ بوائز” نامی ہیکر گروپ نے گزشتہ روز صیہونی سائٹس اور مراکز پر کئی سائبر حملے کیے ہیں،صہیونی میڈیا کا کہنا ہے کہ ہیکنگ حملے کے دوران سامنے آنے والے سب سے خطرناک واقعات میں سے ایک صیہونی حکومت کے جاسوسوں کی سرگرمیوں سے متعلق 120000 فائلوں کی معلومات ہیں جو اس حکومت کی ہوٹلنگ اور سیاحت سے متعلق مرکزی ویب سائٹ(hotels.co.il) سے حاصل کی گئی ہیں

یاد رہے کہ ان فائلوں میں جاسوس کا نام، سوانح عمری، سفر کا وقت، سفری اخراجات اور جاسوس کے پاس موجود کریڈٹ کارڈ کی معلومات شامل ہیں جو ہیکنگ حملے میں لیک ہوگئی ہیں۔

صیہونی ذرائع کے مطابق صیہونی حکومت کی جاسوسی سرگرمیوں کے سلسلے میں ان معلومات کے افشا ہونے سے موساد سے وابستہ عناصر کو شدید خطرات لاحق ہوسکتے ہیں جسے لے کر صیہونی حکام سخت تشویش میں مبتلا ہیں،یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں صیہونیوں پر سائبر حملوں کی بوچھار ہو رہی ہے اور عصائے موسی نامی ہیکروں کے ایک گروہ نے صیہونی حکام کی نیندیں حرام کر دی ہیں،آئےانہیں اپنے بارے میں چونکا دینے والی خبریں موصول ہو رہی ہیں۔

مشہور خبریں۔

شکاگو میں تشدد اور قتل 32 افراد ہلاک اورزخمی

?️ 27 ستمبر 2022سچ خبریں:  امریکہ میں سڑکوں پر تشدد کے تسلسل میں شکاگو پولیس

اسرائیل نے شمال میں اپنے بے گھر لوگوں کی تعداد کو کیسے دوگنا کیا ؟

?️ 19 ستمبر 2024سچ خبریں:گذشتہ سال 8 اکتوبر سے جب حزب اللہ نے صہیونی دشمن

سی پیک فیز 2 کا آغاز، بلوچستان کی معدنیات کو گوادر سے جوڑا جائے گا۔ احسن اقبال

?️ 27 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال

تل ابیب نے اس سال 29 صہیونیوں کی ہلاکت کا اعتراف کیا

?️ 28 دسمبر 2022سچ خبریں:      شباک کے اعلان کے مطابق فلسطینیوں نے آج

فلسطینی نرس کے جسم پر صہیونی فوج کے تشدد کے اثرات

?️ 17 نومبر 2025سچ خبریں:صہیونی افواج نے غزہ کی پٹی کے فیلڈ ہسپتالوں کی سربراہ

دہشتگردانہ حملے میں فوج کے دو جوان شہید ہو گئے

?️ 25 دسمبر 2021بلوچستان(سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)

پریتی زنٹا کی کترینہ کیف کو شادی کی مبارک باد

?️ 10 دسمبر 2021ممبئی (سچ خبریں) بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا نے کترینہ کیف کو

آڈیو لیکس کمیشن کےخلاف درخواست سننے والے بینچ پر پی ڈی ایم حکومت کے اعتراضات مسترد

?️ 8 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سپریم کورٹ آف پاکستان نے آڈیو لیکس کی صداقت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے