?️
سچ خبریں: صیہونی حکومت کے داخلی سلامتی کے وزیر نے جو کہ نیتن یاہو کی کابینہ کی انتہاپسند شخصیات میں شمار ہوتے ہیں، نے ایک بار پھر مزاحمتی کاروائیوں کے جواب میں فلسطینی رہنماؤں کے قتل کی ضرورت پر زور دیا۔
یہ بھی پڑھیں: مارو گے تو جواب صرف غزہ سے نہیں دیا جائے گا؛فلسطینی مجاہدین کا صیہونیوں کو انتباہ
صیہونی حکومت کے داخلی سلامتی کے وزیر ایتمار بن گوئیر نے ایک بار پھر فلسطینی رہنماؤں کا قتل عام شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے، صیہونی حکومت کے چینل 12 نے ایتمار بن گوئیر کے حوالے سے کہا ہے کہ وہ قتل و غارت گری کے دوبارہ آغاز اور مغربی کنارے کے محاصرے کی حمایت کرتے ہیں۔
ایتمار بن گوئیر نے صیہونی حکومت کے وزیر جنگ یوو گیلنٹ پر بھی تنقید کی اور کہا کہ وہ اپنے اندازوں اور پالیسیوں میں غلط ہیں نیز ان کا اور ان کی اہلیہ کا مغربی کنارے میں سفر کرنے کا حق فلسطینیوں کے حق سے زیادہ اہم ہے۔
واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں نابلس اور الخلیل (مغربی کنارے کے شمال اور جنوب) میں فائرنگ کی دو حالیہ کاروائیوں میں کم از کم تین صہیونی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔
مزید پڑھیں: نیتن یاہو میں قتل و غارت کی پالیسی اپنانے کی ہمت نہیں / استقامتی محاذ پہلے سے زیادہ متحد ہے:عطوان
صیہونی ذرائع کے مطابق اس سال (2023) کے آغاز سے اب تک مزاحمتی کاروائیوں کے نتیجہ میں 36 صیہونی ہلاک ہو چکے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ مقبوضہ علاقوں میں مزاحمتی کاروائیوں کی نئی لہر خصوصاً مغربی کنارے پر توجہ مرکوز کرنے سے صیہونی حکومت کے اندرونی تنازعات میں شدت آگئی ہے جبکہ بعض حکام نے ایک دوسرے پر الزامات عائد کرتے ہوئے بعض عہدیداروں کی برطرفی کا مطالبہ کیا ہے۔


مشہور خبریں۔
تیونس کی عدالت نے مرزوقی کو 8 سال قید کی سزا سنائی
?️ 25 فروری 2024سچ خبریں:تیونس کی پہلی عدالت نے اس ملک کے سابق صدر منصف
فروری
یمن کا علاقائی اور بین الاقوامی کردار
?️ 6 جنوری 2024سچ خبریں:انصاراللہ کے سیاسی بیورو کے رکن محمد البخیتی نے کہا کہ
جنوری
26ویں ترمیم کی بنیاد ایک خط ہے جس نے ملک کا نظام بدل دیا، جسٹس محسن اختر کیانی
?️ 28 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر
جنوری
مسجد اقصیٰ پر صیہونی حملوں میں شدت
?️ 25 ستمبر 2023سچ خبریں: صیہونی فوج کی بھرپور حمایت سے سینکڑوں قابض آباد کاروں
ستمبر
غلام محمود ڈوگر بطور سی سی پی او لاہور بحال
?️ 12 نومبر 2022لاہور 🙁سچ خبریں) فیڈرل سروس ٹریبونل (ایف ایس ٹی) اسلام آباد نے
نومبر
ہمارا گولہ بارود ختم ہو رہا ہے:یوکرین
?️ 12 جون 2022یوکرین کے ملٹری انٹیلی جنس کے ڈپٹی چیف نے فرنٹ لائن پر
جون
ہم کسی بھی طرح حزب اللہ پر قابو نہیں پاسکتے:صہیونی میڈیا
?️ 4 ستمبر 2022سچ خبریں:صیہونی ذرائع ابلاغ نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے
ستمبر
قوم مشکل ترین حالات میں بھی عمران خان کے بیانیے کے ساتھ ہے، جاوید ہاشمی
?️ 22 اپریل 2025ملتان: (سچ خبریں) سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی کا کہنا ہے کہ قوم
اپریل