?️
سچ خبریں:فلسطینی قیدیوں کے امور کی نگراں کمیٹی کا کہنا ہے کہ سن 2000 کے بعد سے صہیونی ملیشیا نے 16000 سے زیادہ فلسطینی بچوں کو حراست میں لیا ہے۔
فلسطین ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی قیدیوں کی تحقیقاتی کمیٹی نے پیر کے روز فلسطینی بچوں کے خلاف اسرائیلی فوج کے مخالفانہ اقدامات کے بارے میں ایک بیان جاری کیا، رپورٹ کے مطابق فلسطینی قیدیوں کی تحقیقاتی کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہےکہ سن 2000 کے بعد سے صہیونی ملیشیا نے 16000 سے زیادہ فلسطینی بچوں کو حراست میں لیا ہے،کمیٹی نے اپنےبیان میں یہ بھی کہاکہ دستاویزی اور ریکارڈ شدہ رپورٹس سے پتہ چلتا ہے کہ صہیونیوں نے حراست میں لیا گئے 65٪ سے زیادہ فلسطینی بچوں کو اس عرصے کے دوران تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
فلسطینی قیدیوں کے امور کی نگراںکمیٹی نے اپنے بیان کے آخر میں کہا کہ اس وقت عوفر، مجدو اور متعدد دیگر صہیونی جیلوں میں 140 فلسطینی بچوں کو انتہائی بدترین حالات میں رکھا گیاہے۔
واضح رہے کہ ایک طرف صیہونی درندے مظلوم فلسطینیوں پر ہر طرح کے مظالم روا رکھے ہوئے ہیں یہاں کہ خواتین اور بچوں کو بھی گرفتار کرکے وحشیانہ تشدد تؤکا نشانہ بناتے ہیں اور دوسری طرف اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری فقط خاموشی تماشائی بنی ہوئی ہے،بعد عرب ممالک کے حکمراں تو صیہونیوں کو اپنا چچازاد سمجھتے ہیں اور انھیں گلے لگانے کے دن رات کوششوں میں مصروف ہیں جن میں سعودی عرب، بحرین اور متحدہ عرب امارات پیش پیش ہیں،متحدہ عرب امارات نے تو اپنے ملک کو صیہونیوں کی تفریح گاہ بنا دیا ہے کہ جب وہ فلسطینی بچوں پر ظلم و تشدد کرکے تھک جائیں تو یہاں آکر آرام کر سکتے ہیں ،جہاں انھیں کوئی پوچھنے والا نہیں نیز وہ کام جو وہ صیہونی ریاست کے اندر بھی نہیں کر سکتے ہیں متحدہ عرب امارات آکر کرتے ہیں جیسے منشیات کی اسمگلنگ کے متعدد کیس حال ہی میں سامنے آئے ہیں۔
مشہور خبریں۔
سینیٹر شبلی فراز نے حکومت سے بات چیت کیلئے مشروط آمادگی ظاہر کر دی
?️ 26 اپریل 2024اسلا م آباد: (سچ خبریں) سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر سینیٹر شبلی فراز کا
اپریل
برطانیہ کا ایران مخالف اشتعال انگیز بیان
?️ 18 مارچ 2025 سچ خبریں:برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے ایران کے خلاف ایک
مارچ
مغربی کنارے اور یروشلم میں فلسطینیوں کے گھروں پر صیہونیوں کے حملے
?️ 15 اگست 2021سچ خبریں:فلسطینی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ صہیونی عسکریت پسندوں نے
اگست
اسرائیل تمام مسلم ممالک کو نشانہ بنا رہا، عالمی فورم پر بات کروں گا۔ خواجہ آصف
?️ 13 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ
جون
لندن کا کیف سے طویل مدت تک فوجی مدد کا وعدہ
?️ 4 جنوری 2023سچ خبریں: برطانوی وزیر اعظم رشی سوناک نے منگل کی شام
جنوری
جرمنی کی بھی فلسطینیوں کی نسل کشی میں شامل ہونے کی کوشش
?️ 17 جنوری 2024سچ خبریں: جرمنی غزہ کے خلاف جنگ کے عین وقت تل ابیب
جنوری
لوگوں کی جائیدادوں کو ضبط کرنا مقبوضہ جموں وکشمیرمیں ایک نیا معمول بن چکا ہے: رپورٹ
?️ 7 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) بھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی
جنوری
شہزاد اکبر کا شہباز شریف کو چیلنج
?️ 22 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا
دسمبر