صیہونیوں کی سازش کا خاتمہ کریں: عراقی تحریک النجباء کا حکومت سے مطالبہ

عراقی تحریک النجباء

?️

سچ خبریں: عراقی تحریک مقاومت النجباء کی ایگزیکٹو کونسل نے بغداد میں مشکوک ثقافتی سرگرمیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ صیہونیوں کی سازش کا پردہ فاش کیا جائے اور ثقافتی اداروں کو اسرائیل کے ساتھ معمول سازی کے لیے استعمال ہونے سے روکا جائے۔
مذکورہ بیان میں نشاندہی کی گئی ہے کہ ان سرگرمیوں کا صیہونی حکومت میں عراقی یہودیوں کے ورثے کی بحالی کے عنوان سے کانفرنسوں کے انعقاد کے ساتھ بیک وقت وقوع پذیر ہونا اس بات کی ضرورت کو دوچند کرتا ہے کہ اس معاملے کے اصل مقاصد اور پردے کے پیچھے موجود اداروں کو بے نقاب کیا جائے۔
النجباء نے یہ سوال اٹھاتے ہوئے کہ کون لوگ، کس مقصد کے تحت ان اقدامات کے پیچھے ہیں اور ان کی مالی معاونت کر رہے ہیں؟ مزید کہا کہ ہمارے پاس ایسی معلومات ہیں جو اس بات کی نشاندہی کرتی ہیں کہ یورپی حکومتیں صیہونیوں کو پاسپورٹ دینے اور انہیں عراقی سرزمین میں داخلے کی سہولت فراہم کرنے کے لیے ملی بھگت کر رہی ہیں؛ اس طرح کہ ان کی قابض حکومت سے وابستگی مخفی رکھی جائے۔
تحریک النجباء کی ایگزیکٹو کونسل نے اس خطرے کے مقابلے کا مطالبہ کرتے ہوئے حکومتی، سکیورٹی اور ثقافتی حکام کو متنبہ کیا کہ اپنی قومی ذمہ داری کے پاسداری کے ساتھ ساتھ نگران اور قانونی ذرائع سے حقیقت کا پتہ لگائیں اور ہمارے ثقافتی اداروں کو صیہونی حکومت کے ساتھ معمول سازی کے منصوبے کو آگے بڑھانے کے لیے استعمال ہونے نہ دیں۔
اس بیان کے آخر میں واضح کیا گیا ہے کہ عراق کا تاریخی ورثہ اسرائیل کے ساتھ مفاہمت کا ذریعہ نہیں بننا چاہیے۔ قومی حاکمیت کا تقاضا ہے کہ عراقی عوام کو بخوبی معلوم ہو کہ ان کی سرزمین پر کون سی سازش، کس کی جانب سے اور کس مقصد کے تحت عمل میں لائی جا رہی ہے۔

مشہور خبریں۔

صہیونی میڈیا: اسرائیلی کارکنوں کی اکثریت ہجرت کرنے پر غور کر رہی ہے

?️ 12 جولائی 2025سچ خبریں: ایک اسرائیلی میڈیا آؤٹ لیٹ نے انکشاف کیا ہے کہ

اسحاق ڈار کا او آئی سی میں بیان

?️ 8 اگست 2024سچ خبریں: وزیر خارجہ اسحاق ڈار  نے خبردار کیا ہے کہ فلسطین

ٹرمپ نے روس پر پابندیوں کی شرط دہرائی

?️ 15 ستمبر 2025سچ خبریں: ٹرمپ نے نیو جرسی میں صحافیوں سے بات چیت کے

ڈنمارک میں مساجد سے اذان پر پابندی کی کوشش

?️ 25 جون 2026سچ خبریں:ڈنمارک کے وزیر مہاجرت نے بدھ کی شام دعویٰ کیا کہ

غزہ میں امریکہ کی تعمیری سیاست کے اثرات 

?️ 23 نومبر 2025 غزہ میں امریکہ کی تعمیری سیاست کے اثرات امریکی منصوبے کی

اسرائیل میں آبادکاری قانونی ہے: نیتن یاہو

?️ 21 جنوری 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے وزیراعظم نے مقبوضہ علاقوں میں بستیوں کی تعمیر

مغرب اپنے مقاصد کے لیے اسلام اور عیسائیت کو بدل رہا ہے: میدویدیف

?️ 14 جون 2024سچ خبریں:روسی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ دیمتری میدویدیف نے ایک مضمون

تبدیلی کابینہ کی واپسی کا سایہ؛ بینجمن نیتن یاہو کے دھڑے کی بے مثال کمزوری

?️ 13 دسمبر 2025سچ خبریں: چینل 12 کے ایک نئے سروے سے پتہ چلتا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے