🗓️
سچ خبریں:اسرائیلی جنگی طیاروں نے آج صبح غزہ کی پٹی کے متعدد علاقوں پر بمباری کی۔
صیہونی اخباریروشلم پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے آج صبح غزہ کی پٹی کے متعدد علاقوں پر بمباری کی جس کے بعد اسرائیلی فوج کا کہنا ہےکہ یہ فضائی حملہ غزہ کے قریبی قصبوں میں آگ لگانے والے غبارے بھیجے جانے کے جواب میں کیا گیا ہے ،صیہونی اخبارنے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی طیاروں نے جنوبی غزہ کے علاقوں سے اسرائیلی بستیوں کی طرف نے والے آگ لگانے والے غباروں کے جواب میں ان علاقوں پر حملہ کیا۔
یادرہے کہ صیہونیوں اور فلسطینی مزاحمتی تحریک کے درمیان ہونے والی حالیہ گیارہ روزہ جنگ میں صیہونیوں کو نہایت ہی بُری شکست کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد عالمی سطح پر صیہونیوں کی پہلے سےبھی زیادہ خفت ہوئی اور انھیں ذلیل ہونا پڑا۔
قابل ذکرہے کہ صیہونی مزاحمتی تحریک کے ہاتھوں ہونے والی شکست کی خفت کو مٹانے کے لیے آئے دن اشتعال انگیز کاروائیاں کررہے ہیں کبھی مسجد الاقصی پر یلغار کرتے ہیں تو کبھی متعدد علاقوں پر حملہ کرکے فلسطینی نوجوانوں کو گرفتار کر لیتے ہیں جبکہ مزاحمتی تحریک نے صیہونیوں کو انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے ہاتھ ابھی بھی ٹریگر پر ہیں اور ہم وہی ہیں جنہوں نے آپ کی نیندیں اڑا دی تھی نیز آپ کو پناہ گا ہوں میں جانے پر مجبور کردیا تھا لہذا دوبارہ کوئی بھی حماقت کرنے کے پہلے ہزار بار اس کے نتائج کے بارے میں سوچ لینا اس لیے کہ اس بار پہلے سے بھی زیادہ مزاحمت کا سامنا کر پڑے گا جس کے بعدآپ کے پاس پچھتاوے کے علاوہ کچھ نہیں رہ جائے گا۔
مشہور خبریں۔
متحدہ عرب امارات نے پاکستان سمیت متعدد ممالک پر عائد سفری پابندیوں کے حوالے سے اہم اعلان کردیا
🗓️ 4 جون 2021دبئی (سچ خبریں) متحدہ عرب امارات نے کورونا وائرس کے پیش نظر
جون
صیہونیوں کو چنے چبوانے والا رعد حازم
🗓️ 9 اپریل 2022سچ خبریں:جنین کیمپ میں 13 صہیونی فوجیوں کی ہلاکت کی برسی کے
اپریل
ایرانی ڈرونز کب روس پہنچے، ہمیں نہیں معلوم:پینٹاگون
🗓️ 25 فروری 2023سچ خبریں:امریکی محکمہ دفاع کی نائب ترجمان سبرینا سنگھ نے اپنی پریس
فروری
حلیم عادل نے اسمبلی پہنچتے ہی صوبائی حکومت پر شدید تقید کی
🗓️ 25 فروری 2021کراچی (سچ خبریں) سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے
فروری
تحریک کے خلاف امریکی پابندیوں پر حماس کا پہلا ردعمل
🗓️ 25 مئی 2022سچ خبریں: حماس کے ترجمان حازم قاسم نے کہا کہ امریکہ جن
مئی
کیا اسرائیل اور شام کی جنگ ہو سکتی ہے؟ نیتن یاہو کا بیان
🗓️ 16 دسمبر 2024سچ خبریں:صیہونی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل
دسمبر
ریکوڈک تنازع کے تصفیے کیلئے فنڈز کی منظوری
🗓️ 28 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے
مارچ
ہم سب غزہ کے ہیں؛سوئٹزرلینڈ کے عوام
🗓️ 29 اکتوبر 2023سچ خبریں: فلسطین اور غزہ کے عوام کے لیے مختلف ممالک میں
اکتوبر