صیہونیوں کی ایران اور حزب اللہ کے خلاف لبنانی صحافی کی خدمات حاصل کرنے کی تفصیلات

ایران

?️

سچ خبریں:لبنان کے سکیورٹی ذرائع نے صیہونیوں کے ہاتھوں ایران اور حزب اللہ کے خلاف لبنانی صحافی کی خدمات حاصل کرنے بارے میں معلومات کا انکشاف کیا کہ کس طرح ایک لبنانی صحافی صیہونی حکومت کے لیے جاسوسی کر رہا تھا اور اس سے ایران اور حزب اللہ کے خلاف کام لیا جارہا تھا
المنار چینل کی رپورٹ کے مطابق محمد شعیب لبنانی صحافی ہیں جنہیں گذشتہ ماہ کے اواخر میں صیہونی حکومت سے روابط اور اس کے لیے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا،چینل نے سکیورٹی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے تفصیلات شائع کیں کہ اس صحافی نے صیہونیوں کے لیے کس طرح جاسوسی کی اور لکھا کہ شعیب متعدد نیوز سائٹس، الجرس اور لبنان-24 میں سرگرم تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شعیب نے ایک ویب سائٹ پر غیر ملکی کمپنی کا اشتہار دیکھا اور پھر ان سے رابطہ کیا، غیر ملکیوں نے اسے ماہانہ کئی مضامین لکھنے کے عوض ماہانہ تنخواہ کی پیشکش کی،ذرائع کے مطابق ابھی اس نے کام شروع ہی کیا تھا کہ ٹام نامی اسرائیلی نے اس کے ساتھ رابطہ کیا۔

ٹام نے شعیب سے سیاسی مسائل پر کالم لکھنےکو کہا جو تنازعات کے موضوع پر ہونا چاہیے تھےاور ان میں ایسے معاملات کے بارے میں بھی ہونا چاہیے تھا جو خلیجی ریاستوں کے مفاد میں ہوجبکہ ایران، حزب اللہ اور حماس کے خلاف معاندانہ زبان کا استعمال ہو،اس کے بعد ٹام نے لبنانی صحافی سے کہا کہ وہ ان رپورٹس کو ایسے پیش کرےجیسے لبنان پر ایران کا قبضہ ہو گیا ہو۔

اس کے بعد اس نے اس سے کہا کہ وہ ان رپورٹس کو الکلمہ آن لائن، لبنان 24، وائس آف آل لبنان کی ویب سائٹ پر شائع کرےاور اسے فی رپورٹ $50 سے $75 ادا کیے جائیں گے۔

 

مشہور خبریں۔

صیہونیوں کی مخالفت کرنے کے جرم میں سعودی کارکن کو25 سال قید کی سزا

?️ 3 اکتوبر 2022سچ خبریں:سعودی عرب کے سوشل میڈیا کارکن اور وبلاگر کو آل سعود

نیٹ میٹرنگ کو ونٹر پیکیج سے نکالنے پر حکومت کو تنقید کا سامنا

?️ 27 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) کاروباری اور صنعتی گروپس نے بجلی کے نیٹ

خطے میں جنگ کا دائرہ پھیلنے کے بڑے نقصانات

?️ 24 اکتوبر 2023سچ خبریں:فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے اسرائیلی حکام سے ملاقات میں اعلان

صیہونی لبنان میں جنگ بندی کے لیے کیوں تیار ہوئے؟عطوان کی زبانی

?️ 27 نومبر 2024سچ خبریں:علاقائی امور کے تجزیہ کار عبدالباری عطوان نے اپنی حالیہ تحریر

یوکرین میں امریکی بریڈلی ٹینکوں کا حشر

?️ 28 جون 2023سچ خبریں: نیویارک ٹائمز نے لکھا ہے کہ یوکرین کی فوج نے

ویل چیئر پر تقریب میں آنے کی ماہرہ خان کی ویڈیو وائرل

?️ 29 دسمبر 2023کراچی: (سچ خبریں) سپر اسٹار ماہرہ خان کی جانب سے ویل چیئر

بن لادن کے سینئر مشیر کی افغانستان واپسی؛ اماراتی میڈیا کا دعوی

?️ 31 اگست 2021سچ خبریں:ایک اماراتی اخبارنے دعویٰ کیا ہے کہ القاعدہ دہشت گرد گروہ

سکیورٹی فورسز کی ہرنائی میں کارروائی، 4 دہشت گرد جہنم واصل

?️ 5 جون 2025کوئٹہ (سچ خبریں) کوئٹہ کے علاقے ہرنائی میں سنجاوی روڈ پر طور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے