صیہونیوں کا سید حسن نصراللہ کے سامنے گھٹنے ٹیکنے کا اعتراف

نصراللہ

?️

سچ خبریں:سابق صیہونی وزیر اعظم نے ایک ٹویٹ میں حزب اللہ کی طاقت کا اعتراف کرتے ہوئے لکھا کہ موجودہ صیہونی وزیر اعظم نے حسن نصراللہ کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے ہیں۔

اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے سابق وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے صیہونی وزیراعظم یائیر لاپید کی جانب سے لبنان اور مقبوضہ فلسطین کے مابین سمندری حدود کے تعین کے حوالے سے جاری بیان پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ اسرائیل کا موجودہ وزیر اعظم بہت ہی شرمناک طریقے سے حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ کے سامنے جھک گیا اور اسرائیلی پارلیمنٹ کنسٹ کی جانب سے اس کا جائزہ لئے بغیر ہی عظیم گیس کے ذخائر کو حزب اللہ کے حوالے کر دیا۔

یاد رہے کہ سید حسن نصر اللہ نے اپنے خطاب میں لبنان اور خطے کے داخلی سیاسی مسائل پر روشنی ڈالتے ہوئے لبنان اور مقبوضہ فلسطین کے درمیان سمندری حدود نیز لبنان کے تیل اور گیس کے حقوق پر سخت موقف اپنایا تھا، حزب اللہ لبنان کےنائب سکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے بھی کہا کہ غاصب صیہونی حکومت اس وقت تک کاریش گیس فیلڈ میں انویسٹمنٹ نہیں کرسکتی جب تک لبنان اپنے سمندری وسائل حاصل نہیں کرلیتا اس لیے کہ اب اپنا حق لیے کے لئے بھیک مانگنے کا دور ختم ہوگیا ہے۔

 

مشہور خبریں۔

عراق پر حملہ ظالمانہ تھا میرا مطلب یوکرین تھا: بش گاف

?️ 19 مئی 2022سچ خبریں:  امریکہ کے سابق صدر جارج ڈبلیو بش جنہوں نے 2003

ایران کی حمایت پر وزیراعظم شہباز شریف کا ایرانی سپریم لیڈر سے اظہار تشکر

?️ 26 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف کی ایران کے رہبرِ اعلیٰ

امریکی معیشت کو بہت سی رکاوٹوں کا سامنا

?️ 31 اگست 2022نیویارک کے فیڈرل ریزرو بینک کے سربراہ جان ولیمز نے کہا کہ

صدر مملکت پاکستان کو سیاحوں کی جنت بنانے کے لئے پرعزم

?️ 27 ستمبر 2021اسلام آباد( سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی پاکستان کو سیاحوں

لاہور میں مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج

?️ 19 ستمبر 2022لاہور: (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب اور مسلم

کیا غزہ میں دوبارہ جنگ شروع ہوگی؟

?️ 17 مارچ 2025سچ خبریں: کیا غزہ کے خلاف جنگ دوبارہ شروع کرنے یا بڑھتے

صیہونی حکومت قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کی حامی

?️ 23 جولائی 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کی فوج کے وحشیانہ حملوں

آذربائیجان اور آرمینیا کے مابین ایک بار پھر جھڑپیں شروع، ایک آذری فوجی زخمی ہوگیا

?️ 29 مئی 2021باکو (سچ خبریں) آذربائیجان اور آرمینیا کے مابین ایک بار پھر جھڑپیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے