?️
سچ خبریں:صیہونیوں پر ایران کا اس قدر خوف و ہراس طاری ہے کہ صیہونی وزیر خارجہ نے ترکی میں مقیم اپنے شہریوں سے یہ ملک چھوڑنے کو کہا ہے۔
لوفیگارو اخبار کی رپورٹ کے مطابق قدس کی غاصب اور جابر صہیونی حکومت کے وزیر خارجہ یائیر لاپیڈ نے ایک بیان میں یہ دعوی کیا ہے کہ ایران آنے والے ہفتوں میں استنبول میں مقیم صہیونی شہریوں کے خلاف حملے کرنے کا ارادہ رکھتا ہے لہذا صہیونی شہریوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ترکی کے درالحکومت نہ جائیں اور اس شہر سے جلد از جلد نکل جائیں۔
انہوں نے دنیا بھر میں اسرائیل کی ریاستی دہشت گردی کا ذکر کیے بغیر بزعم خود دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ جو کوئی بھی اسرائیلیوں کو نقصان پہنچاتا ہے وہ اس کی قیمت ادا کرے گا، وہ جہاں بھی ہو گا ہم اس کا پیچھا کریں گے۔
واضح رہے کہ صیہونی وزیر خارجہ کی دھمکی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب حالیہ ہفتوں میں فلسطین کے مقبوضہ علاقوں اور خطے کے دیگر ممالک میں ایسے واقعات رونما ہوئے جنہوں نے صیہونی مفادات کو براہ راست نشانہ بنایا اور مغربی و صیہونی میڈیا کی کوششوں کے باوجود اس سے متعلق خبریں لیک ہوئیں جس کے بعد صیہونیوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی اور اسرائیلی حکام دعووں کے باوجود وہ ان واقعات کو روک نہ سکے۔


مشہور خبریں۔
پیرس میں فلسطینی حامی مظاہرین کی درخواست
?️ 21 جولائی 2024سچ خبریں: فرانس کے دارالحکومت پیرس میں اس وقت مظلوم فلسطینی عوام
جولائی
ہم استقامت کے محور کے طور پر حزب اللہ کے ساتھ ہیں : یمنی سفیر
?️ 30 جولائی 2022سچ خبریں: شام میں متعین یمنی سفیر عبداللہ علی صبری نے لبنان
جولائی
اسلام آباد میں دو روزہ بین الاقوامی نان پرولیفریشن کانفرنس کا انعقاد
?️ 9 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسٹریٹجک ویژن انسٹی ٹیوٹ (ایس وی آئی) اسلام
اکتوبر
وزیر اعظم نے اسکول کھولنے پر لگائی روک
?️ 1 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں ) تفصیلات کے مطابق ٹیلی فون کالز پر
اگست
پاکستان میں عزاداری کیسے منائی جاتی ہے؟
?️ 12 جولائی 2024سچ خبریں: 200 ملین کی آبادی والے پاکستان کے عوام کے تمام
جولائی
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاروف اور ایرانی ہم منصب حسین امیرعبداللہ سے ملاقات
?️ 30 مارچ 2022(سچ خبریں)وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے دورہ چین کے دوران اپنے
مارچ
سوات میں نامعلوم شرپسندوں کی فائرنگ، 2 اہلکار شہید
?️ 8 جون 2023خیبرپختونخوا: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے ضلع سوات مینگورہ میں نامعلوم شرپسندوں کی
جون
شام میں امریکی تیل چوری کی تصاویر کا انکشاف
?️ 11 اگست 2022سچ خبریں: روسی ویب سائٹ Avia. فضائی اور خلائی امور کے
اگست