سچ خبریں:مقبوضہ فلسطین میں 70 کلومیٹر تک اندر جاکر حزب اللہ کے "حسان” ڈرون کی کامیاب کارروائی کو صہیونی میڈیا میں بڑے پیمانے پر رپورٹ کیا گیا نیز اسرائیلی فوج اور فضائیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔
حزب اللہ نے گزشتہ روز ایک بیان میں کہا تھا کہ "حسان” ڈرون نے 40 منٹ کے انٹیلی جنس آپریشن کے دوران مقبوضہ فلسطین میں 70 کلومیٹر اندر اڑان بھری اور صہیونی دشمن کی جانب سے اسے مار گرانےکی کوششوں کے باوجود بحفاظت لبنان واپس آ گیا۔
واضح رہے کہ یہ خبر اسرائیلی میڈیا میں بڑے پیمانے پر شائع ہوئی جس میں حزب اللہ کے ڈرون کے مقبوضہ علاقوں کے اندر داخل ہونے کی تفصیلات بتائی گئیں اور اس بات پر زور دیا گیا کہ یہ صہیونیوں کے لیے ایک المیہ ہے، صیہونی حکومت کے چینل 12 ٹیلی ویژن کے عسکری امور کے نمائندے نیر دوری نے کہا کہ حسان ڈرون کا مقبوضہ علاقوں میں داخلہ حزب اللہ کی ایک کامیاب کوشش تھی۔
اسرائیلی فضائیہ کے مطابق یہ ڈرون حملہ آور ڈرون نہیں تھا بلکہ ایسا لگتا ہے کہ وہ جاسوسی کے مشن پر تھا اور ہو سکتا ہے کہ اس میں کیمرہ ہو، صہیونی ماہر نے مزید کہا کہ حزب اللہ کے ڈرون کے اسرائیل (مقبوضہ فلسطین) کی فضا میں داخل ہونے کے بعد اسرائیلی فضائیہ نے ہیلی کاپٹروں کے ساتھ ساتھ آئرن ڈوم سسٹم کے ذریعے اسے مار گرانے کی کوشش کی اور یہ تصور کرنے کے بعد کہ وہ اس کی رسد کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے ،اچانک ہم نے دیکھا کہ ڈرون بحفاظت لبنان واپس جانے میں کامیاب ہو گیا۔