صہیونی میڈیا کا تل ابیب کی اسٹریٹجک شکست کا اعتراف

صہیونی میڈیا

?️

سچ خبریں: عبرانی میڈیا نے جنگ کے نتائج کے بارے میں اپنی تازہ ترین تشخیص میں صیہونی حکومت کو مختلف محاذوں پر مکمل شکست کا سامنا کرنے کا اعتراف کیا ہے، جس کے اثرات مادی نقصانات سے کہیں زیادہ وسیع ہیں۔
اسرائیلی حکومت کے ٹیلی ویژن کے چینل 13 نے ایک تجزیاتی رپورٹ میں دعویٰ کیا کہ ایران کشیدگی کے اس دور کے بعد نہ صرف متاثر ہوا ہے، بلکہ اس نے بین الاقوامی سطح پر مشروعیت کے کچھ درجات حاصل کرکے اور اپنی معیشت کی بحالی کے عمل کے ذریعے پہلے سے زیادہ مضبوط پوزیشن حاصل کرلی ہے۔
اس میڈیا نے زور دے کر کہا کہ عام خیال کے برعکس، ایران اس تصادم سے اپنے اسٹریٹجک مفادات کے لیے فائدہ اٹھانے میں کامیاب رہا ہے۔
مزید برآں، اسرائیلی چینل 13 نے صیہونی حکومت کو ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیتے ہوئے نشاندہی کی کہ اس جنگ نے نہ صرف اسرائیل پر انسانی، اقتصادی اور نفسیاتی اخراجات عائد کیے ہیں، بلکہ اس نے اس حکومت کے علاقائی اور بین الاقوامی وقار و حیثیت کو بھی کمزور کیا ہے۔
اسی دوران، سرکاری چینل کان نے وسیع تر تناظر میں ایک سلسلہ وار شکست کی خبر دیتے ہوئے اعلان کیا کہ ناکامی اور شکست کا سلسلہ جو غزہ کی پٹی سے شروع ہوا، اب تمام محاذوں بشمول لبنان، شام، یمن، مغربی کنارہ اور بالآخر ایران تک پھیل چکا ہے اور صیہونی حکومت کو ان تمام محاذوں پر گہرے چیلنجوں کا سامنا ہے۔

مشہور خبریں۔

سینیئر صہیونی فوجی کا استعفیٰ کے مطالبہ

?️ 31 اکتوبر 2024سچ خبریں: اسرائیلی فوج کے ریزرو میجر جنرل اسحاق باریک نے اعتراف

اسرائیلی بربریت پر روک نہ لگانا  غزہ میں تباہی کی اصل وجہ ہے:سعودی عرب

?️ 24 اگست 2025اسرائیلی بربریت پر روک نہ لگانا  غزہ میں تباہی کی اصل وجہ

بھارت خطرناک بحری تیاریوں میں مصروف ہے۔ عاصم افتخار احمد

?️ 20 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم

صمود فلوٹیلا پر اسرائیل کے حملے کے خلاف یورپ میں زبردست مظاہرے

?️ 2 اکتوبر 2025سچ خبریں: غزہ کی طرف بحری امدادی کونوائی "عزم” پر صہیونی ریاست

القدس کے مفتی اعظم نے مسجد اقصیٰ کو تباہ کرنے کے خطرے سے خبردار کیا

?️ 27 جون 2022سچ خبریں:    القدس کے مفتی اعظم اور مسجد الاقصی کے خطیب

ایپسٹین کیس میں نیا تنازع

?️ 18 جولائی 2026سچ خبریں:جیفری ایپسٹین کیس کے متاثرین نے امریکی قائم مقام اٹارنی جنرل

برسلز کے خلاف ہنگری کا جاسوس نیٹ ورک ہوا بے نقاب 

?️ 10 اکتوبر 2025سچ خبریں: مجارستان کے وزیر اعظم کی پالیسیاں برسوں سے بروکسل میں تنازعات

گلگت بلتستان کے بلدیاتی انتخابات کب ہوں گے؟ شیڈول کا اعلان

?️ 15 دسمبر 2025گلگت (سچ خبریں) چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے