صہیونی ریاست نے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کی: فلسطینی مزاحمت

فلسطینی مزاحمت

?️

واضح رہے کہ تحریک نے اس اقدام کو انسانی ضمیر کے خلاف کھلا چیلنج قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے فوری ردعمل کا مطالبہ کیا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ صہیونی افواج نے بین الاقوامی پانیوں میں انسان دوست کشتی "حنظلہ” پر حملہ کرکے غزہ کے محاصرے کو مزید سخت کر دیا ہے، جو ظاہر کرتا ہے کہ یہ ریاست انسانی اصولوں یا بین الاقوامی قوانین کی پابند نہیں۔ حماس نے زور دیا کہ غزہ پر مکمل جنگ، منظم بھوک اور بے رحم محاصرے کی پالیسی جاری ہے۔
تحریک نے کشتی پر موجود بین الاقوامی کارکنوں کی بہادری کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کا اتحاد کا پیام غزہ کے عوام اور پوری دنیا تک پہنچ چکا ہے، جس سے صہیونی ریاست کے مظالم کے خلاف عالمی آگہی بڑھی ہے۔
کشتی کی گرفتاری بین الاقوامی بحری قوانین کی خلاف ورزی
فلسطینی انفارمیشن آفس نے صہیونی فوجیوں کے حملے کو سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام بین الاقوامی بحری قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ غزہ کے 2.4 ملین محصور فلسطینیوں کو امداد پہنچانے کی ہر انسانی کوشش کو صہیونی ریاست نشانہ بنا رہی ہے۔
فلسطینی حکومت نے صہیونی ریاست کو کشتی پر موجود کارکنوں کی سلامتی کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے عالمی برادری سے فوری اقدام کا مطالبہ کیا۔
عوامی فرنٹ برائے آزادی فلسطین (پی ایف ایل پی) نے کشتی "حنظلہ” کی گرفتاری کو سمندری ڈکیتی قرار دیتے ہوئے اس اقدام کی مذمت کی۔ فرنٹ نے کہا کہ صہیونی ریاست اس کشتی پر موجود کارکنوں کی سلامتی کا مکمل ذمہ دار ہے۔
کشتی "حنظلہ” کا مشن
یہ کشتی "فریڈم فلٹیلایئر الائنس” کے تحت غزہ کا محاصرہ توڑنے اور امدادی سامان پہنچانے کے لیے 1 جون کو اٹلی کے بندرگاہ "سان جووانی لی کوٹی” سے روانہ ہوئی تھی۔ کشتی پر 12 ممالک کے 21 کارکنان موجود تھے، جن میں پارلیمنٹیرینز، وکلاء، صحافی اور ماحولیاتی کارکن شامل تھے۔
یہ گزشتہ دو ماہ میں دوسری کشتی ہے جسے صہیونی افواج نے روک لیا۔ اس سے قبل 9 جون کو کشتی "میڈلین” پر حملہ کرکے 12 کارکنوں کو گرفتار کیا گیا تھا۔

مشہور خبریں۔

مریخ کے بعد ایک اور سیارے کی طرف خلائی سفرکا آغاز

?️ 19 اکتوبر 2021فلوریڈا(سچ خبریں) ناسا نے مریخ کے بعد مشتری نامی ایکا ور سیارے

غزہ میں جنگ بندی کے بارے میں بائیڈن کیا کہتے ہیں؟

?️ 2 نومبر 2023سچ خبریں: جمعرات کی صبح صیہونی حکومت اور فلسطینیوں کے درمیان جنگ

پرانا براعظم لب مرگ؛ احتجاج کی لہر کہاں تک جائے گی؟

?️ 21 اکتوبر 2026سچ خبریں: فرانس، بیلجیم، اٹلی، پرتگال اور البانیہ میں احتجاجی مظاہروں کی

فلاڈیلفیا میں فائرنگ ؛ 10 افراد زخمی

?️ 8 نومبر 2022سچ خبریں:امریکہ کے شہر فلاڈیلفیا میں فائرنگ کے نتیجے میں کم از

کورونا کی خطرناک صورتحال پر بالی ووڈ اداکار بھارت چھوڑنے پر مجبور

?️ 24 اپریل 2021ممبئی (سچ خبریں) کورونا کی بگڑتی صورتحال کے دوران کئی بالی ووڈ

شام میں دہشت گرد گروہوں کی سرگرمیاں، عراق کی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ

?️ 15 نومبر 2025 شام میں دہشت گرد گروہوں کی سرگرمیاں، عراق کی سلامتی کے

دہشت گردی کی لعنت کو شکست دینے کیلئے آخری حد تک جائیں گے، وزیراعظم

?️ 18 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ دہشت گردی

جرائم کے خلاف کاروائی کے بہانے ٹرمپ کی شکاگو پر فوجی یلغار

?️ 25 اگست 2025جرائم کے خلاف کاروائی کے بہانے ٹرمپ کی شکاگو پر فوجی یلغار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے