?️
سچ خبریں: یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے یمن کے اتحاد کی 35ویں سالگرہ کے موقع پر اپنے خطاب میں صہیونی ریژیم کے خلاف جاری جنگ کو عربی و اسلامی جہاد قرار دیتے ہوئے زور دے کر کہا کہ صہیونی ریژیم کے خلاف جنگ پوری امت مسلمہ کی اجتماعی ذمہ داری ہے، اور کوئی بھی فریق اس سے دستبردار نہیں ہو سکتا، کیونکہ یہ دشمن ہم سب کا مشترک دشمن ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ جنگ محض فلسطین یا غزہ تک محدود نہیں، بلکہ صہیونی دشمن پوری امت اسلامی کو اس کی سرزمین، عوام اور عزت کے ساتھ نشانہ بنا رہا ہے۔” المشاط نے واضح کیا کہ اس دشمن کے خلاف مزاحمت صرف کسی ایک ملک یا گروہ کی ذمہ داری نہیں، بلکہ یہ ایک اجتماعی فریضہ ہے جو ہماری مشترکہ تقدیر اور دشمن کی وجہ سے عائد ہوتا ہے۔
یمنی رہنما نے یمنی سرزمین کو امریکی اور اتحادی جارحیت سے آزاد کرانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ہماری پوزیشن واضح ہے: ہم غزہ کے عوام کی حمایت میں اپنی مسلح افواج کی تمام طاقت استعمال کریں گے، جب تک کہ جارحیت بند نہیں ہوتی اور محاصرہ ختم نہیں ہوتا۔ انہوں نے غزہ کے بھائیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا، غداروں کے دھوکے سے فکر مند نہ ہوں، اللہ تمہارے ساتھ ہے اور ہم بھی تمہارے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
المشاط نے امت اسلامی کے وسائل کو دشمن کے ہاتھوں میں دینے والے ممالک پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جب ہماری قومیں مصائب اور محاصرے میں ہیں، تو کچھ ہالوں میں صرف خالی تعریفیں اور جھوٹے وعدے کیے جا رہے ہیں۔ یہ وعدے صرف فریب ہیں، جیسا کہ ٹرمپ کے وعدے تھے۔
انہوں نے امریکہ کے یمن پر حالیہ حملوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ امریکی جارحیت، جو صہیونی ریژیم کی خدمت میں کی گئی، کے بارے میں زیادہ کچھ کہنے کی ضرورت نہیں، کیونکہ جو ہوا وہ دنیا کے سامنے حقائق واضح کر چکا ہے۔ المشاط نے زور دے کر کہا کہ "کشتیرانی کے خلاف کوئی خطرہ نہیں، سوائے ان لوگوں کے جو جارحیت کرتے ہیں یا صہیونی جرائم کی حمایت کرتے ہیں۔ مختصراً، ایک فریق نے جنگ شروع کی، اور دوسرے نے دفاع کیا۔ جب جارحیت بند ہوئی، تو ہم نے بھی اپنی کارروائیوں کو روک دیا۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
صہیونی قیدیوں کے اہل خانہ نے "غزہ کی دلدل میں ڈوبنے” سے خبردار کیا ہے
?️ 16 مئی 2025سچ خبریں: صہیونی قیدیوں کے اہل خانہ نے قیدیوں کے تبادلے کے
مئی
کیا ہیگ کی عدالت نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری کرے گی؟
?️ 21 مئی 2024سچ خبریں: امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے اعلان کیا
مئی
سعودی دولت کے ساتھ تجارت
?️ 20 مئی 2025سچ خبریں: ٹرمپ کے دورہ مغربی ایشیا میں تجارت پہلے نمبر پر
مئی
اسرائیل تباہی کی راہ پر گامزن:عطوان
?️ 17 جنوری 2023سچ خبریں:عطوان نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ صیہونیوں
جنوری
ادویات کی قیمتوں سے متعلق فواد چوہدری کا اہم بیان
?️ 15 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ادویات کی
دسمبر
کیا جماعت اسلامی اور حکومت کے درمیان مذاکرات ہوں گے؟
?️ 7 اگست 2024سچ خبریں: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے حکومت پر مذاکرات
اگست
یمنی انصاراللہ کا امریکہ پر الزام
?️ 16 مارچ 2021سچ خبریں:یمن کی انصاراللہ کے ترجمان نے ٹویٹر پر لکھا کہ واشنگٹن
مارچ
اسکاٹ لینڈ-اسرائیل میچ میں تنازع، وجہ؟
?️ 2 جون 2024سچ خبریں: یورو ۲۰۲۵ کے انتخابی میچ کے دوران، فلسطین کے حامی
جون