صہیونی دشمن کے خلاف جنگ پوری امت مسلمہ کی جنگ ہے: مہدی المشاط

مہدی المشاط

?️

سچ خبریں: یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے یمن کے اتحاد کی 35ویں سالگرہ کے موقع پر اپنے خطاب میں صہیونی ریژیم کے خلاف جاری جنگ کو عربی و اسلامی جہاد قرار دیتے ہوئے زور دے کر کہا کہ صہیونی ریژیم کے خلاف جنگ پوری امت مسلمہ کی اجتماعی ذمہ داری ہے، اور کوئی بھی فریق اس سے دستبردار نہیں ہو سکتا، کیونکہ یہ دشمن ہم سب کا مشترک دشمن ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ جنگ محض فلسطین یا غزہ تک محدود نہیں، بلکہ صہیونی دشمن پوری امت اسلامی کو اس کی سرزمین، عوام اور عزت کے ساتھ نشانہ بنا رہا ہے۔” المشاط نے واضح کیا کہ اس دشمن کے خلاف مزاحمت صرف کسی ایک ملک یا گروہ کی ذمہ داری نہیں، بلکہ یہ ایک اجتماعی فریضہ ہے جو ہماری مشترکہ تقدیر اور دشمن کی وجہ سے عائد ہوتا ہے۔
یمنی رہنما نے یمنی سرزمین کو امریکی اور اتحادی جارحیت سے آزاد کرانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ہماری پوزیشن واضح ہے: ہم غزہ کے عوام کی حمایت میں اپنی مسلح افواج کی تمام طاقت استعمال کریں گے، جب تک کہ جارحیت بند نہیں ہوتی اور محاصرہ ختم نہیں ہوتا۔ انہوں نے غزہ کے بھائیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا، غداروں کے دھوکے سے فکر مند نہ ہوں، اللہ تمہارے ساتھ ہے اور ہم بھی تمہارے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
المشاط نے امت اسلامی کے وسائل کو دشمن کے ہاتھوں میں دینے والے ممالک پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جب ہماری قومیں مصائب اور محاصرے میں ہیں، تو کچھ ہالوں میں صرف خالی تعریفیں اور جھوٹے وعدے کیے جا رہے ہیں۔ یہ وعدے صرف فریب ہیں، جیسا کہ ٹرمپ کے وعدے تھے۔
انہوں نے امریکہ کے یمن پر حالیہ حملوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ امریکی جارحیت، جو صہیونی ریژیم کی خدمت میں کی گئی، کے بارے میں زیادہ کچھ کہنے کی ضرورت نہیں، کیونکہ جو ہوا وہ دنیا کے سامنے حقائق واضح کر چکا ہے۔ المشاط نے زور دے کر کہا کہ "کشتیرانی کے خلاف کوئی خطرہ نہیں، سوائے ان لوگوں کے جو جارحیت کرتے ہیں یا صہیونی جرائم کی حمایت کرتے ہیں۔ مختصراً، ایک فریق نے جنگ شروع کی، اور دوسرے نے دفاع کیا۔ جب جارحیت بند ہوئی، تو ہم نے بھی اپنی کارروائیوں کو روک دیا۔

مشہور خبریں۔

غزہ اور لبنان میں جنگ بندی کے بارے میں مصر اور سعودی عرب کا بیان

?️ 17 اکتوبر 2024سچ خبریں: سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے قاہرہ دورے کے

حکومت مشکل فیصلے کرے گی تو ملک چلے گا ورنہ ڈیفالٹ کر جائے گا،راناثناءاللہ

?️ 4 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماءراناثناءاللہ نے کہا

پاکستان امیروں سے ٹیکس وصول کرے اورغریبوں کو تحفظ دے، سربراہ آئی ایم ایف

?️ 21 ستمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا

اسرائیل کے ساتھ گیس معاہدے کا سیاسی معاملات سے کوئی تعلق نہیں: مصر

?️ 21 دسمبر 2025سچ خبریں: مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی نے قریبی مستقبل میں صدر

بن سلمان کے عدالتی استثنیٰ کے بارے میں امریکی جج کی بائیڈن حکومت سے درخواست

?️ 4 جولائی 2022سچ خبریں:   ایک امریکی جج نے اس ملک کی حکومت سے درخواست

اسلامی تعاون تنظیم نے فلسطینیوں کی جبری یروشلم منتقلی کی مذمت کی

?️ 18 جنوری 2022سچ خبریں:  تنظیم نے منگل کو ایک بیان میں کہا کہ یہ

صنعا کی جاسوسی سیلوں کے خلاف انٹیلی جنس جنگ؛ گھریلو کرائے کے فوجیوں سے لے کر اقوام متحدہ کے اداروں تک

?️ 11 نومبر 2025سچ خبریں: امریکی صیہونی دشمن اور ان کے شراکت داروں کی جارحیت

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قواعد و ضوابط اور استحقاق کا اجلاس

?️ 28 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹر طاہر بزنجو کی زیرِ صدارت سینیٹ قائمہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے