?️
سچ خبریں:تحریک حماس کے ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ فلسطینی مزاحمتی قوتیں صہیونی دشمن پر اپنی مطلوبہ مساوات مسلط کرنے میں کامیاب ہوگئیں۔
القدس اخبار کی رپورٹ کے مطابق تحریک حماس کے ترجمان حزام قاسم نے کہا ہے کہ فلسطینی مزاحمت کار اپنے بازو جوائنٹ آپریشن روم کے ذریعے فلسطینی شہداء کے خون سے کیے ہوئے اپنے وعدے پر قائم رہے اورصیہونی دشمن پر اپنی مطلوبہ مساوات مسلط کر دی۔
انہوں نے مزید کہا کہ صیہونی دشمن کے جرائم جواب کے بغیر نہیں رہیں گے نیز فلسطینی فورسز کے جوائنٹ آپریشنز روم نے میدان میں ہونے والی پیش رفت کی نگرانی کرتے ہوئے آزادگان انتقام آپریشن کو جدید طریقے سے منظم کیا۔
قاسم نے کہا کہ میدانوں کے اتحاد نے ایک قوم کے لوگوں کو تقسیم کرنے کی دشمن کی تمام کوششوں کو ناکام بنا دیا، انہوں نے واضح کیا کہ مقبوضہ بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ میں ہمارے مقدس مقامات صہیونی دشمن کے خلاف ہماری جدوجہد کی ترجیح رہیں گے نیز ہم صیہونی حکومت کے انسانیت کے خلاف جرائم کا مقابلہ کریں گے۔
درایں اثنا فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک کے سیاسی دفتر کے رکن علی ابو شاہین نے بھی کہا کہ یہ تحریک فلسطینی عوام کی حمایت اور صہیونی دشمن کے خلاف مزاحمت کے محور کے ساتھ کھڑی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ نیتن یاہو نے پوری دھونس کے ساتھ اعلان کیا کہ وہ فلسطینی جہاد اسلامی تحریک کے فوجی انفراسٹرکچر کو نشانہ بنائیں گے، لیکن اس کے بجائے انہوں نے میزائلوں کی بارش دیکھی جس نے ثابت کر دیا کہ ان کی دھکیاں کھوکھلی اور وہ مزحمت کا مقابلہ کرنے سے قاسر ہیں۔


مشہور خبریں۔
کالعدم تنظیم سے مذاکرات آئین پاکستان کے تحت ہورہے ہیں
?️ 9 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری نے کہا
نومبر
امریکی تیل کی چوری کی عالمی میڈیا کوریج
?️ 4 نومبر 2021سچ خبریں: حال ہی میں ایران کے جنوبی پانیوں میں امریکی جنگی
نومبر
فلسطینیوں کے خلاف جاری 4 صیہونی جنگیں
?️ 30 ستمبر 2023سچ خبریں: فلسطینی اتھارٹی کے وزیر اعظم نے فلسطین میں سعودی عرب
ستمبر
آرامکو کے 4% شیئرز سعودی اسٹیٹ فنڈ میں منتقل
?️ 14 فروری 2022سچ خبریں: سعودی عرب نے آرامکو کے 4 فیصد حصہ کو سرکاری
فروری
اردگان کی یونان کو دھمکی
?️ 4 ستمبر 2022سچ خبریں:ترکی کے صدر نے یونان کی جانب سے اس ملک کے
ستمبر
کرم میں امدادی قافلے کو حملہ آوروں سے بچانے کی کوشش کے دوران 5 سیکیورٹی اہلکار شہید
?️ 18 فروری 2025ضلع کرم: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں شرپسندوں کے حملوں
فروری
مقبوضہ کشمیر:بھارتی فوجی نہتے کشمیریوں کو وحشیانہ مظالم کا نشانہ بنا رہے ہیں ، مشعال ملک
?️ 10 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر نظر بند کشمیری حریت
دسمبر
جولانی کا اسرائیل کو مصالحت کے مثبت اشارہ
?️ 30 اپریل 2025سچ خبریں: اسرائیلی اخبار "یسرائیل ہیوم” کی ایک رپورٹ کے مطابق ابو
اپریل