?️
سچ خبریں: اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے زور دے کر کہا ہے کہ غزہ کے خلاف نسل کشی کی جنگ شروع ہونے کے بعد سے، صہیونیستی ریجیم کی جیلوں میں 94 فلسطینی قیدیوں کی شہادت کے اعداد و شمار ایک منظم مجرمانہ طریقہ کار کو بے نقاب کرتے ہیں جس نے جیلوں کو فلسطینی قوم کے بیٹوں کو تباہ کرنے کے لیے براہ راست قتل گاہوں میں تبدیل کر دیا ہے۔
تحریک نے مزید کہا کہ حماس بہادر فلسطینی قیدیوں کے خلاف درندگی اور غیر انسانی کارروائیوں کے بارے میں متنبہ کرتی ہے، جنہیں زندہ بیانات اور مصدقہ قانونی رپورٹس آشکار کر رہی ہیں اور جن میں شدید مار پیٹ، گرم پانی سے تشدد، پولیس کتوں سے حملے، اور جنسی زیادتیاں شامل ہیں۔ بین الاقوامی انسانی قوانین کے اصولوں کے مطابق یہ درندگی مکمل جنگی جرائم ہیں جو صہیونیستی دشمن کی خونخوار فطرت اور بین الاقوامی قوانین اور معاہدوں کے برعکس اپنائے گئے تشدد کے نظام کو بے نقاب کرتی ہیں۔
حماس نے کہا کہ ہم اس بات پر زور دیتے ہیں کے اس وحشیانہ تشدد کے سامنے بین الاقوامی خاموشی کا جاری رہنا اور اس قبضہ کاری ریجیم کے ان قائدین کی بازپرس نہ ہونا جو براہ راست ان جرائم کی نگرانی کر رہے ہیں، جیلوں اور کوٹھریوں کے اندر قتل و غارت جاری رکھنے کے لیے کھلی چھوٹ کے مترادف ہے۔
اختتام پر، حماس نے دنیا کے تمام ممالک، اقوام متحدہ، انٹرنیشنل کمیٹی آف دی ریڈ کراس، تمام قانونی اداروں اور دنیا کے آزاد لوگوں سے مطالبہ کیا کہ وہ صہیونیستی ریگیم کے فلسطینی قیدیوں کے خلاف جرائم کو روکنے اور ان کے حقوق کی ضمانت دینے کے لیے، جن کی ضمانت تمام بین الاقوامی معاہدوں اور روایات نے دی ہے، فوری طور پر متحرک ہوں اور دباؤ کے تمام ذرائع بروئے کار لائیں۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
چین مشرق وسطیٰ میں ہماری جگہ لینا چاہتا ہے: امریکہ
?️ 5 اکتوبر 2023سچ خبریں:دہشت گرد تنظیم سینٹ کام کی فضائیہ کے کمانڈر نے مغربی
اکتوبر
عراق کے تمام سرکاری دفاتر اور اداروں کو بند کرنے کا حکم ؛ وجہ؟
?️ 12 نومبر 2025سچ خبریں: عراق کے دفترِ اطلاعاتِ وزیراعظم نے اعلان کیا ہے کہ وزیراعظم
نومبر
موجودہ حکومت کتنی دیر چلے گی؟ اسد قیصر کی زبانی
?️ 23 جون 2024سچ خبریں: سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما
جون
جلاؤ گھیراؤ میں ملوث ہر فرد کی تصویر موجود ہے، ایک ایک کا پیچھا کر رہے ہیں، محسن نقوی
?️ 14 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پنجاب کے نگراں وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے کہا
مئی
زمینی جنگ میں حزب اللہ کی برتری؛ وجہ؟
?️ 18 نومبر 2024سچ خبریں:حزب اللہ نے اپنی زیرزمینی سرنگوں کے ذریعے اسرائیل کے خلاف
نومبر
ہم نے یوکرین کی انٹیلی جنس مدد کی ہے:امریکہ
?️ 6 مئی 2022سچ خبریں:امریکہ نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے یوکرین کو روس
مئی
نیتن یاہو اور بائیڈن کے درمیان لڑائی کیوں تیز ہو گئی؟
?️ 1 اپریل 2023سچ خبریں:مقبوضہ علاقوں میں مظاہروں کی گہرائی اور وسعت کے بڑھنے کے
اپریل
حماس ہتھیار کہاں سے لاتی ہے؟
?️ 19 جنوری 2025سچ خبریں:اسرائیلی حکومت اپنے جنگی اہداف کے حصول میں ناکام رہی ہے،
جنوری