?️
سچ خبریں:صومالیہ فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس ملک کے فوجی دستوں کی کارروائیوں میں الشباب دہشت گرد گروہ کے 200 عناصر ہلاک ہو گئے ہیں۔
ترکی کی اناطولیہ خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صومالیہ فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس کے فوجی دستوں کی کارروائیاں صومالیہ کے مرکز میں ہیران کے علاقے میں کی گئیں، رپورٹ کے مطابق فوج کے یونٹوں نے خانہ بدوش ملیشیا کے تعاون سے ہیران کے علاقے میں واقع گاؤں جائبو میں الشباب کے عناصر کے خلاف پیشگی حملہ کیا اور10 گھنٹے تک جاری رہنے والے اس آپریشن میں الشباب دہشتگروہ کے 200 کے عناصر مارے گئے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل صومالیہ حکومت نے اپنے ملک کی فوج کی کارروائی کے دوران دہشت گرد گروہ الشباب کے 30 سے زائد ارکان کی ہلاکت کا اعلان کیا تھا، واضح رہے کہ الشباب ایک مسلح دہشت گرد گروہ ہے جو القاعدہ نیٹ ورک سے وابستہ ہے اور اس کا ہاتھ افریقہ میں سیکڑوں افراد کو ہلاک کرنے والی کئی دہشت گرد کارروائیوں کے پیچھے رہا ہے۔
اس کے علاوہ الشباب نے صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں اس ملک کے فوجیوں اور افریقی یونین کی امن فوج پر متعدد بار حملے کیے ہیں نیز افریقہ کے دیگر حصوں میں کئی خونریز کارروائیاں کی ہیں۔


مشہور خبریں۔
برطانوی محققین نے غزہ کے جرائم کے بارے میں صہیونیوں پر سوال اٹھائے ؟
?️ 21 اکتوبر 2023سچ خبریں:انگلستان میں فرانزک ریسرچ گروپ آرکیٹیکٹ چیکر اور ارشات گروپ کے
اکتوبر
غیر ملکی کارکن سعودی عرب سے فرار
?️ 23 ستمبر 2021سچ خبریں: نئی خلیج کے مطابق سعودی نجی اور سرکاری شعبوں میں
ستمبر
These 7 Creams Will Turn Your Feet Into Silky Little Nuggets
?️ 30 اگست 2022 When we get out of the glass bottle of our ego
یونیسکو کو افغان لڑکیوں کی مسلسل تعلیمی محرومی پر تشویش
?️ 23 مارچ 2024سچ خبریں:اقوام متحدہ کے سائنسی، ثقافتی اور تعلیمی ادارے یونیسکو نے افغانستان
مارچ
یمنیوں کے ہاتھوں ابوظہبی کو سخت دھچکا
?️ 12 جنوری 2022سچ خبریں:متحدہ عرب امارات جنگ سے دستبرداری کا اعلان کرکے یمن میں
جنوری
لندن میں شہباز شریف کی نواز شریف سے انتہائی اہم ملاقات
?️ 18 ستمبر 2022لندن: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف کی لندن میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے ون
ستمبر
ایک اور ترک افسر شمالی عراق میں ہلاک
?️ 20 اپریل 2022سچ خبریں: ترک وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ فرسٹ لیفٹیننٹ
اپریل
مصر اور قطر کی غزہ میں 7 سالہ جنگ بندی کی نئی پیشکش
?️ 22 اپریل 2025 سچ خبریں:غزہ میں جنگ بندی کے لیے مصر اور قطر کی
اپریل