?️
سچ خبریں:صومالیہ فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس ملک کے فوجی دستوں کی کارروائیوں میں الشباب دہشت گرد گروہ کے 200 عناصر ہلاک ہو گئے ہیں۔
ترکی کی اناطولیہ خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صومالیہ فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس کے فوجی دستوں کی کارروائیاں صومالیہ کے مرکز میں ہیران کے علاقے میں کی گئیں، رپورٹ کے مطابق فوج کے یونٹوں نے خانہ بدوش ملیشیا کے تعاون سے ہیران کے علاقے میں واقع گاؤں جائبو میں الشباب کے عناصر کے خلاف پیشگی حملہ کیا اور10 گھنٹے تک جاری رہنے والے اس آپریشن میں الشباب دہشتگروہ کے 200 کے عناصر مارے گئے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل صومالیہ حکومت نے اپنے ملک کی فوج کی کارروائی کے دوران دہشت گرد گروہ الشباب کے 30 سے زائد ارکان کی ہلاکت کا اعلان کیا تھا، واضح رہے کہ الشباب ایک مسلح دہشت گرد گروہ ہے جو القاعدہ نیٹ ورک سے وابستہ ہے اور اس کا ہاتھ افریقہ میں سیکڑوں افراد کو ہلاک کرنے والی کئی دہشت گرد کارروائیوں کے پیچھے رہا ہے۔
اس کے علاوہ الشباب نے صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں اس ملک کے فوجیوں اور افریقی یونین کی امن فوج پر متعدد بار حملے کیے ہیں نیز افریقہ کے دیگر حصوں میں کئی خونریز کارروائیاں کی ہیں۔
مشہور خبریں۔
سوڈان کے صدارتی محل کے قریب شدید جھڑپیں، کئی علاقوں پر فوج کا کنٹرول
?️ 6 مارچ 2025 سچ خبریں:سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں واقع صدارتی محل کے قریب
مارچ
ہم امریکہ یا اسرائیل کے دباؤ میں نہیں آنے والے:حماس
?️ 14 فروری 2025 سچ خبریں:حماس کے ترجمان حازم قاسم نے اعلان کیا کہ اسرائیل
فروری
ترکی میں سویڈن کے سفیر کو طلب کیا گیا
?️ 5 اکتوبر 2022سچ خبریں: ترکی کی وزارت خارجہ نے آج بدھ کو ترکی اور
اکتوبر
امریکی صدر کی آئندہ ہفتے کے دوران غزہ میں جنگ بندی کے امکان کی پیش گوئی
?️ 27 فروری 2024سچ خبریں:امریکی خبر رساں ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ امریکی صدر
فروری
الیکشن کمیشن پر انتخابی حلقہ بندیوں میں آبادی کا مساوی تناسب یقینی بنانے پر زور
?️ 21 اگست 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) ایسے وقت میں جب الیکشن کمیشن تازہ ترین
اگست
صیہونیوں کا فلسطینی مزدوروں کے ساتھ سلوک
?️ 9 نومبر 2023سچ خبریں: صہیونی حکام کے ہاتھوں حال ہی میں مقبوضہ علاقوں سے
نومبر
حماد اظہر بھی لاہور کی لارڈ میئر شپ کے امیدوار ہیں
?️ 13 دسمبر 2021لاہور (سچ خبریں) حماد اظہر بھی لاہور کی لارڈ میئر شپ کے
دسمبر
پاکستانی آرڈیننس فیکٹری میں دھماکے سے تین افراد ہلاک
?️ 13 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں)جمعرات کو اسلام آباد سے 40 کلومیٹر دور پاکستان کے
اگست